فلم ’میرائے‘ کا باکس آفس پرجلوہ پھر قائم۔
تیلگو اداکار تیجا سجا کی ایکشن ایڈونچر فلم ''میرائے'' کو ریلیز ہوئے 5 دن ہوچکے ہیں۔ 12 ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بننے والی یہ فلم باکس آفس پر مسلسل اچھی کارکردگی دکھا رہی ہے۔ شائقین فلم کے حیرت انگیز وی ایف ایکس اور طاقتور ویژول ٹریٹ کو پسند ک
میرائے


تیلگو اداکار تیجا سجا کی ایکشن ایڈونچر فلم 'میرائے' کو ریلیز ہوئے 5 دن ہوچکے ہیں۔ 12 ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بننے والی یہ فلم باکس آفس پر مسلسل اچھی کارکردگی دکھا رہی ہے۔ شائقین فلم کے حیرت انگیز وی ایف ایکس اور طاقتور ویژول ٹریٹ کو پسند کر رہے ہیں، جو اس کے کلیکشن کو براہ راست متاثر کر رہا ہے۔ اب 'میرائے' کی پانچویں دن کی کمائی کے اعداد و شمار بھی سامنے آگئے ہیں۔

باکس آفس ٹریکر ساکنلک کی رپورٹ کے مطابق 'میرائے' نے ریلیز کے پانچویں دن منگل کو 5.75 کروڑ روپے کمائے۔ اس کے ساتھ ہی فلم کا کل باکس آفس کلیکشن 56.75 کروڑ روپے ہو گیا ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ اس فلم نے پہلے دن 13 کروڑ روپے کا زبردست آغاز کیا تھا۔ اس نے دوسرے دن 15 کروڑ روپے اور تیسرے دن 16.6 کروڑ روپے کمائے۔ چوتھے دن فلم کی کمائی 6.4 کروڑ روپے رہی۔

'میرائے' کو کارتک گٹامانینی نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ تیجا سجا کے ساتھ فلم میں منچو منوج، ریتیکا نائک، شریا سرن، جےرام، جگپتی بابو، راجندر ناتھ زتشی، پون چوپڑا اور تنجا کیلر بھی اہم کرداروں میں ہیں۔ پیپلز میڈیا فیکٹری کے بینر تلے بننے والی یہ فلم ایک نوجوان جنگجو کی کہانی ہے جسے 9 آسمانی صحیفوں کی حفاظت کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ یہ صحیفے عام انسانوں کو متائثر کرنے کی منفرد طاقت رکھتے ہیں۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande