چین اسنیچنگ کے خلاف مزاحمت کرنے پر بدمعاشوں نے ایک ٹیچر کو گولی مار کر ہلاک کر دیا
بلیا، 17 ستمبر (ہ س)۔ اترپردیش کے بلیا میں ا±بھاوں تھانے کے بیلتھرا روڈ پر اسکول سے واپس آتے ہوئے ایک ٹیچر کوچین اسنیچرز نے گولی مار دی۔ علاج کے لیے وارانسی لے جانے کے دوران اس کی موت ہوگئی۔ ابھاوں تھانہ علاقہ کے تحت بیلتھرا روڈ کے یادو نگر کے ر
Teacher shot and killed as he resisted chain-snatching


بلیا، 17 ستمبر (ہ س)۔ اترپردیش کے بلیا میں ا±بھاوں تھانے کے بیلتھرا روڈ پر اسکول سے واپس آتے ہوئے ایک ٹیچر کوچین اسنیچرز نے گولی مار دی۔ علاج کے لیے وارانسی لے جانے کے دوران اس کی موت ہوگئی۔

ابھاوں تھانہ علاقہ کے تحت بیلتھرا روڈ کے یادو نگر کے رہنے والے دیویندر یادو (57) دیوریا ضلع کے پرائمری اسکول بھاگلپور میں تعینات تھے۔ اسسٹنٹ ٹیچر کنچن سنگھ بھی وہیں تعینات ہیں۔ منگل کو اسکول بند ہونے کے بعد دونوں ایک ہی موٹر سائیکل پر گھر واپس جارہے تھے کہ ایک موٹر سائیکل پر سوار تین نقاب پوش بدمعاشوں نے جو پہلے سے گھات لگائے بیٹھے تھے، انہیں روک کر ان کی سونے کی چین لوٹنے کی کوشش کی۔ ہیڈ ماسٹر دیویندر نے اس کی مخالفت کی تو بدمعاشوں نے انہیں گولی مار دی۔ اس کی وجہ سے دیویندر لہولہان ہو کر زمین پر گر گیے۔ واردات کے بعد بدمعاشوں نے دونوں کی سونے کی چین چھین لی اور موقع سے فرار ہو گئے۔ ٹیچر کے شور مچانے پر آس پاس کے لوگ جمع ہو گئے اور زخمی ٹیچر کو سی ایچ سی سیئر لے گئے۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ اوم ویر سنگھ نے منگل کی آدھی رات کو بتایا کہ پولیس کو تقریباً 4 بجے ڈائل 112 کے ذریعے اطلاع ملی۔ زخمی ٹیچر دیویندر یادو کو قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں سے انہیں بلیا صدر اسپتال لے جایا گیا۔ ان کی نازک حالت کو دیکھتے ہوئے انہیں مو¿ لے جایا گیا جہاں سے ا نہیں وارانسی ٹراما سینٹر ریفر کر دیا گیا۔ استاد راستے میں ہی دم توڑ گیے۔ اس معاملے میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور معاملے کی تفتیش کے لئے پولیس کی چار ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande