کولکاتہ، 17 ستمبر (ہ س) کولکاتہ پولیس نے بدھ کے روز ایک فرضی بین الاقوامی کال سینٹر ریکیٹ کا پردہ فاش کیا اور مرکزی ملزم سمیت 10 لوگوں کو گرفتار کیا۔ حکام نے بتایا کہ ملزم سے 10 لاکھ روپے سے زیادہ کی نقدی، کئی موبائل فون اور دو کاریں برآمد کی گئیں۔ پولیس نے ریکیٹ اور اس کے طریقہ کار کی تحقیقات شروع کردی ہے۔
مرکزی ملزم جاوید خان کو شکایات کی بنیاد پر شہر کے مختلف علاقوں میں گینگ کے ٹھکانوں پر چھاپوں کے دوران گرفتار کیا گیا۔
ایک پولیس افسر نے بتایا کہ ملزمان نے کولکاتہ میں کئی مقامات پر فرضی کال سینٹرز قائم کیے تھے، جہاں سے وہ ایک بین الاقوامی فنٹیک کمپنی کے نمائندے ظاہر کر کے امریکی شہریوں کو کال کرتے تھے۔ وہ لوگوں کو تکنیکی مدد یا رقم کی منتقلی کے جھوٹے وعدوں کے ساتھ لالچ دیتے۔
ایک پولیس افسر نے کہا، کئی غیر ملکی شہری اس گینگ کا شکار ہو گئے۔ شکایت موصول ہونے کے بعد، ہم نے تحقیقات کا آغاز کیا اور بدھ کی صبح شہر کے مختلف مقامات پر چھاپے مارے۔ مرکزی ملزم جاوید خان سمیت دو فلیٹوں سے دس افراد کو گرفتار کیا گیا۔
پولیس نے ملزمان کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں سونا، 10 موبائل فون، 8 لیپ ٹاپ، ایک راو¿ٹر اور مختلف کمپنیوں کی 10 گھڑیاں بھی برآمد کیں۔ اس کے علاوہ 10 لاکھ روپے سے زیادہ کی نقدی بھی برآمد کی گئی۔
پولیس نے گینگ کے مالیاتی لین دین سے متعلق تین بک اور دو کاریں بھی ضبط کیں- ایک سکوڈا سلاویہ اور ایک مہندرا XUV- جو مبینہ طور پر ملزمان کی ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ