بھانگڑ میں پھر سیاسی جھڑپ، ترنمول کارکن زخمی
جنوبی 24 پرگنہ، 17 ستمبر (ہ س)۔ جنوبی 24 پرگنہ ضلع کے بھانگڑ کے ہاتھی شالا سکس لین علاقے میں منگل کی رات ترنمول کانگریس اور آئی ایس ایف کے کارکنوں کے درمیان زبردست جھڑپ ہوئی۔ الزام ہے کہ آئی ایس ایف لیڈر کریم الاسلام اور ان کے حامیوں نے ترنمول کے مقا
بھانگڑ میں پھر سیاسی جھڑپ، ترنمول کارکن زخمی


جنوبی 24 پرگنہ، 17 ستمبر (ہ س)۔ جنوبی 24 پرگنہ ضلع کے بھانگڑ کے ہاتھی شالا سکس لین علاقے میں منگل کی رات ترنمول کانگریس اور آئی ایس ایف کے کارکنوں کے درمیان زبردست جھڑپ ہوئی۔ الزام ہے کہ آئی ایس ایف لیڈر کریم الاسلام اور ان کے حامیوں نے ترنمول کے مقامی کارکن اشرف مولا پر حملہ کر دیا۔ لڑائی میں اشرف شدید زخمی ہوگیا۔ الزام ہے کہ اسے بندوق کے بٹ سے مارا گیا جس سے اس کے سر پر گہری چوٹ آئی۔

مقامی ذرائع کے مطابق، سیاسی پارٹیوں کے کچھ کارکنان معمول کے مطابق منگل کی شام ہاتھی شالا میں انفوسس کے پاس جمع تھے۔ اسی وقت آئی ایس ایف کے رہنما کریم الاسلام اپنے حامیوں کے ساتھ وہاں پہنچ گئے۔ بات چیت کے دوران فریقین کے درمیان جھگڑا ہوا اور حالات کچھ ہی دیر میں بگڑ گئے۔

واقعہ کے بعد جب ترنمول کارکن موقع پر پہنچے، تب تک آئی ایس ایف کے حامی وہاں سے فرار ہو چکے تھے۔ تاہم آئی ایس ایف نے اس الزام کی تردید کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ترنمول کارکنان آپس میں لڑ پڑے اور الزام آئی ایس ایف پر ڈالا گیا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیر ہاٹ تھانے کی پولیس موقع پر پہنچی اور حالات کو قابو میں کیا۔ ترنمول کانگریس نے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی ہے، لیکن ابھی تک کوئی گرفتاری نہیں ہوئی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande