اعظم گڑھ میں دو بائککی آمنے - سامنے سے ٹکر، تین نوجوانوں کی موت، ایک زخمی
اعظم گڑھ، 17 ستمبر (ہ س)۔ اتر پردیش کے اعظم گڑھ کے دیدار گنج تھانہ علاقے میں کل رات ایک المناک سڑک حادثے میں تین موٹر سائیکل سواروں کی موت ہو گئی، جبکہ ایک نوجوان زخمی ہوگیا۔ یہ حادثہ سورہن موڑ کے قریب اس وقت پیش آیا جب دو بائک آمنے سامنے سے ٹکرا گئی
In Azamgarh, 3 died in head-on collision between 2 bikes


اعظم گڑھ، 17 ستمبر (ہ س)۔ اتر پردیش کے اعظم گڑھ کے دیدار گنج تھانہ علاقے میں کل رات ایک المناک سڑک حادثے میں تین موٹر سائیکل سواروں کی موت ہو گئی، جبکہ ایک نوجوان زخمی ہوگیا۔ یہ حادثہ سورہن موڑ کے قریب اس وقت پیش آیا جب دو بائک آمنے سامنے سے ٹکرا گئیں۔ یہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ حادثے کے بعد آس پاس کے لوگوں نے زخمیوں کو ایمبولینس میں علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا۔

منگل کی رات دیر گئے سورہن موڑ کے قریب دو بائک آمنے سامنے سے ٹکرا گئیں۔ گاو¿ں والوں نے بتایا کہ دونوں بائک کی رفتار اتنی زیادہ تھی کہ ٹکر کی آواز دور -دور تک سنی گئی۔ حادثے کے بعد موٹر سائیکل کو بری طرح نقصان پہنچا۔ آس پاس کے لوگوں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال پہنچایا، جہاں ڈاکٹروں نے دو نوجوانوں کو مردہ قرار دے دیا۔ مرنے والوں کی شناخت محمد سیف (16 سال) ولد بیچو اور قصرو (17 سال) ولد عرفان ساکن کوراگہنی، تھانہ سرائے میر کے بطور ہوئی ہے۔ جبکہ تیسرا نوجوان ابھیشیک 21 سال ولد دارا ساکن بھولنڈیہ، تھانہ بردہ کی بھی بدھ کی صبح ہائر سنٹر میں علاج کے دوران موت ہو گئی۔

چوتھا نوجوان گگن ولد پپو ساکن بھولنڈیہ، بردہ تھانہ جونپور ضلع کے ایک اعلیٰ مرکز میں زیر علاج ہے۔ پولیس نے متوفی کی لاشیں تحویل میں لے کر تفتیش میں مصروف ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande