وزیر اعظم مودی کو ملے تحائف کی ای۔نیلامی آج سے 2 اکتوبر تک
نئی دہلی، 17 ستمبر (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی کو تحفے میں دیے گئے تحائف کی ای نیلامی آج سے شروع ہو رہی ہے۔ ای۔نیلامی کے ساتویں ایڈیشن میں لوگ وزیراعظم کی جانب سے موصول ہونے والے 1300 سے زائد تحائف خریداری سکیں گے۔ یہ ای نیلامی 2 اکتوبر تک جاری رہے گی۔ لوگ ان تحائف کے لیے پی ایم مومینٹوز نامی ویب سائٹ پر جا کر بولی لگا سکتے ہیں۔
وزیر ثقافت گجیندر سنگھ شیخاوت نے منگل کو نیشنل گیلری آف ماڈرن آرٹ (این جی ایم اے) میں ایک پریس کانفرنس میں یہ جانکاری دی۔ انہوں نے کہا کہ نیلامی کی جانے والی اشیاء میں پینٹنگز، فن پارے، مجسمے، دیوی دیوتاوں کی مورتیاں اور کھیلوں کا کچھ سامان شامل ہے۔ اس سے حاصل ہونے والی رقم نمامی گنگے پروجیکٹ کے حوالے کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ پہلی ای نیلامی جنوری 2019 میں ہوئی تھی جس کے بعد سے اب تک وزیراعظم کو ملنے والے ہزاروں تحائف نیلام ہو چکے ہیں۔ اس سے نمامی گنگے پروجیکٹ کے لیے 50 کروڑ روپے سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی پہلے وزیر اعظم ہیں جنہوں نے اپنی تمام یادگاریں اس نیک مقصد کے لیے وقف کر دیں۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن