بہار کے کئی سرکاری اسپتالوں میں پیتھالوجی مراکز میں کیمیکل کی کمی، جانچ بند
بہار کے کئی سرکاری اسپتالوں میں پیتھالوجی مراکز میں کیمیکل کی کمی، جانچ بندپٹنہ، 17 ستمبر (ہ س)۔ بہار کے کئی سرکاری اسپتالوں میں پیتھالوجی ٹیسٹنگ مراکز ان دنوں بند ہیں۔ مراکز کے باہر سرکاری نوٹس چسپاں کیے گئے ہیں، جس میں کہا گیا ہے کہ کیمیکل کی کمی ک
بہار کے کئی سرکاری اسپتالوں میں پیتھالوجی مراکز میں کیمیکل کی کمی، جانچ بند


بہار کے کئی سرکاری اسپتالوں میں پیتھالوجی مراکز میں کیمیکل کی کمی، جانچ بندپٹنہ، 17 ستمبر (ہ س)۔ بہار کے کئی سرکاری اسپتالوں میں پیتھالوجی ٹیسٹنگ مراکز ان دنوں بند ہیں۔ مراکز کے باہر سرکاری نوٹس چسپاں کیے گئے ہیں، جس میں کہا گیا ہے کہ کیمیکل کی کمی کی وجہ سے کئی اہم ٹیسٹ بند کر دیے گئے ہیں۔ عوام پریشان ہیں، محکمہ صحت خاموش تماشائی بنا ہوا ہے۔حالیہ دنوں میں اورنگ آباد، نالندہ، بہار شریف سمتی کئی اضلاع میں اے ایل پی، اے ایس او، آر اے فیکٹر ایس جی او ٹی، سی آر پی، کریٹائن، ایچ بی این سی، پی ٹی آئی این آر جیسے اہم ٹیٹ نہ ہونے کی وجہ سے سینکڑوں مریضوں کو خالی ہاتھ لوٹنا پڑا۔ یہ جانچ عام طور پر لیور اور دیگر انفیکشن کے موثر علاج کے لئے اہم ہوتی ہے۔ بہار میں اس وقت ڈینگو تیزی سے پھیل رہا ہے، جس سےتقریباً پانچ سو لوگ متاثر ہیں۔ اسپتال کے حکام کا دعویٰ ہے کہ یہ ٹیسٹ اس لیے روکے جا رہے ہیں کیونکہ دکاندار کو کیمیکل آرڈر نہیں ملا ہے۔ اس پر وہ افسوس کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ بہار میں پیتھالوجی ٹیسٹ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) ماڈل کے تحت کرائے جاتے ہیں۔ اس کے تحت بہار کے محکمہ صحت کو ضرورت کے مطابق مقررہ ایجنسیوں سے وقتاً فوقتاً ری ایجنٹس (کیمیکل) کا آرڈر دینا چاہیے۔ یہ عمل گزشتہ چند مہینوں سے سست پڑ گیا ہے۔ اس کا خمیازہ بہار کے عوام بھگت رہے ہیں۔ غریب لوگ مہنگے داموںمیں باہر ٹیسٹ کروانے پر مجبور ہیں۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande