چائنا ماسٹرز 2025: ساتوک-چراغ کی جوڑی آخری 16 میں، لکشیا سین آؤٹ
نئی دہلی، 17 ستمبر (ہس): ساتوک سائراج رینکیریڈی اور چراغ شیٹی کی ہندوستانی جوڑی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شینزین میں کھیلے جارہے چائنا ماسٹرز (بی ڈبلیو ایف ورلڈ ٹور سپر 750) ٹورنامنٹ میں راؤنڈ آف 16 تک رسائی حاصل کی۔ بدھ کے میچ میں ساتو
چائنا ماسٹر


نئی دہلی، 17 ستمبر (ہس): ساتوک سائراج رینکیریڈی اور چراغ شیٹی کی ہندوستانی جوڑی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شینزین میں کھیلے جارہے چائنا ماسٹرز (بی ڈبلیو ایف ورلڈ ٹور سپر 750) ٹورنامنٹ میں راؤنڈ آف 16 تک رسائی حاصل کی۔

بدھ کے میچ میں ساتوک-چراغ کی جوڑی نے ملائیشیا کے جنیدی عارف اور رائے کنگ یاپ کو 22-24، 13-21 سے سیدھے گیمز میں شکست دی۔ میچ 42 منٹ تک جاری رہا۔

دونوں جوڑے اس سے پہلے گزشتہ ہفتے ہانگ کانگ اوپن کے کوارٹر فائنل میں ملے تھے، جہاں ہندوستانی جوڑی نے تین گیمز میں کامیابی حاصل کی تھی۔ ساتوک-چراغ اب اگلے راؤنڈ میں چائنیز تائپے کے چیو ژیانگ چیہ اور وانگ چی-لن کا مقابلہ کریں گے۔

اس دوران ہندوستان کے لکشیا سین کی مینز سنگلز مہم پہلے راؤنڈ میں ختم ہوگئی۔ ہانگ کانگ اوپن کے فائنلسٹ لکشیا کو فرانس کے ٹوما جونیئر پوپوف نے صرف آدھے گھنٹے میں 11-21، 10-21 سے شکست دی۔

بھارت کی دھرو کپیلا اور تنیشا کرسٹو کی مکسڈ ڈبل جوڑی بھی پہلے راؤنڈ سے آگے بڑھنے میں ناکام رہی، چین کے فینگ یان ژے اور ہوانگ ڈونگ پنگ سے 19-21، 13-21 سے ہار گئی۔

دن کے آخر میں روتاپرنا اور سویتاپرنا پانڈا کی ہندوستانی خواتین ڈبلز جوڑی کا مقابلہ ملائیشیا کی اونگ شن یی اور کارمین ٹنگ سے ہوگا۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande