نئی دہلی، 16 ستمبر (ہ س)۔
مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون امت شاہ آج قومی دارالحکومت دہلی میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے اینٹی نارکوٹکس ٹاسک فورس (اے این ٹی ایف) سربراہان کی دوسری قومی کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔ وزارت داخلہ کے مطابق دو روزہ کانفرنس کا اہتمام نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے کیا ہے۔
شاہ اس موقع پر این سی بی کی سالانہ رپورٹ-2024 جاری کرنے کے ساتھ ساتھ منشیات کو تباہ کرنے کی ایک آن لائن مہم بھی شروع کریں گے۔ کانفرنس میں 36 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے اے این ٹی ایف کے سربراہوں کے ساتھ مختلف سرکاری محکموں کے نمائندے شرکت کریں گے۔ اس سال کانفرنس کا موضوع ’’متحدہ عہد، مشترکہ ذمہ داری‘‘ ہے۔ اس کا مقصد وزیر اعظم نریندر مودی کے منشیات سے پاک ہندوستان کے عزم کو تقویت دینا اور اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے ایک ٹھوس روڈ میپ تیار کرنا ہے۔
کانفرنس میں منشیات کی سپلائی، ڈیمانڈ اور نقصان کم کرنے سمیت مختلف پہلووں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ساتھ ہی قومی سلامتی پر مضمرات کے ساتھ منشیات سے متعلق قانون کے نفاذ کو مضبوط بنانے کے لیے درکار اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ایجنڈے میں غیر قانونی لیبارٹریوں سے نمٹنے، مفرور افراد کی نگرانی، غیر ملکی مجرموں کا انتظام اور ڈارک ویب اور کرپٹو کرنسی کے ذریعے ہورہی اسمگلنگ سے نمٹنے کے لیے حکومت کی پوری حکمت عملی کو اہمیت دی گئی ہے۔
کانفرنس کے دوران چھ تکنیکی سیشن منعقد کیے جائیں گے۔ ایک سیشن منشیات سے پاک ہندوستان @ 2047 پر توجہ مرکوز ہو گا۔ مربوط جانچ پر توجہ مرکوز سیشن میں ٹاپ ٹو باٹم اور باٹم ٹو ٹاپ نقطہ نظر کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ قابل ذکر ہے کہ مودی حکومت نے منشیات کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘ کی پالیسی اپنائی ہوئی ہے۔ 2021 میں وزیر داخلہ امت شاہ نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو انسداد منشیات کے لیے وقف ٹاسک فورس قائم کرنے کی ہدایت دی۔ اپریل 2023 میں شاہ نے ان ٹاسک فورس کے سربراہوں کی پہلی قومی کانفرنس کا افتتاح کیا تھا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / انظر حسن