نئی دہلی، 16 ستمبر (ہ س)۔ ساوتھ ویسٹ ڈسٹرکٹ کے آپریشن سیل نے ساگر پور کے علاقے سے دو افریقی شہریوں کو گرفتار کیا ہے جو بغیر ویزا دستاویزات کے ہندوستان میں مقیم تھے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت کیمرون کے ٹاٹا بلی منجونگ (32) اور نائیجیریا کے کیسٹر (25) کے طور پر ہوئی ہے۔ دونوں کے ویزے بہت پہلے ختم ہو چکے تھے۔
پولیس نے تمام قانونی ضابطے مکمل کر کے انہیں فارن ریجنل رجسٹریشن آفس (ایف آر آر او) کے سامنے پیش کیا۔ امت گوئل، ڈپٹی کمشنر آف پولیس، جنوبی مغربی ضلع کے مطابق، ضلع میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی شہریوں کو پکڑنے کے لیے ضلع کی خصوصی ٹیم کو الرٹ کیا گیا تھا۔
اسی دوران پولیس ٹیم کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ ساگر پور علاقہ میں کچھ افریقی شہری غیر قانونی طور پر رہ رہے ہیں۔ پولیس ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان سے پوچھ گچھ کی۔ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ کیمرون کا رہائشی ٹاٹا بلی منجونگ سال 2021 میں ہندوستان آیا تھا اور نائجیریا کا رہنے والا کیسٹر سال 2023 میں ہندوستان آیا تھا۔
ہندوستھا ن سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد