جونپور، 16 ستمبر (ہ س)۔ اتر پردیش کے جونپور ضلع کے برسٹھی تھانے کی پولیس نے ایک نوجوان کو کھمبے سے باندھ کر پٹائی کرنے کے معاملے میں تین ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے مار پیٹ کے وائرل ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے یہ کارروائی کی ہے۔
مڑیاہوں ایریا کے مجسٹریٹ گریندر کمار سنگھ نے منگل کو بتایا کہ برسٹھی تھانہ پولیس کے تحت پیر کو ایک نوجوان کو کھمبے سے باندھ کر مار پیٹ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ وائرل ویڈیو سے مار پیٹ میں ملوث افراد کی شناخت کرتے ہوئے پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
سی او نے بتایا کہ اس معاملے میں تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں جاوید خان، آصف خان اور فرحان خان شامل ہیں جنہیں عدالت میں پیش کر کے مزید کارروائی کی جا رہی ہے۔
ہندوستھا ن سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد