پلوامہ پولیس نے منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش کا پردہ فاش کیا، نیوا میں 120 گرام ہیروئن جیسی مادہ ضبط
پلوامہ 16 ستمبر (ہ س )منشیات کے خلاف ایک بڑے کریک ڈاؤن میں، پلوامہ پولیس نے نیوا میں منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے ایک بدنام خاتون منشیات فروش سے 120 گرام ہیروئن جیسی مادہ ضبط کی۔ ملزم، جس کی شناخت شیخ معروفہ شیخ کے طور پر ہوئی ہے،جس
تصویر


پلوامہ 16 ستمبر (ہ س )منشیات کے خلاف ایک بڑے کریک ڈاؤن میں، پلوامہ پولیس نے نیوا میں منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے ایک بدنام خاتون منشیات فروش سے 120 گرام ہیروئن جیسی مادہ ضبط کی۔ ملزم، جس کی شناخت شیخ معروفہ شیخ کے طور پر ہوئی ہے،جس کا تعلق کاٹھی دروازہ ، رعناواری، سرینگر سے ہے۔اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر 217/2025 U/S 8/22 NDPS ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، اور مزید تفتیش جاری ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ان کے شوہر شیخ تصدق کو پہلے ہی سری نگر پولیس نے این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت حراست میں لیا ہوا ہے۔ اس کارروائی کو مقامی لوگوں کی طرف سے سراہا گیا ہے، جنہوں نے منشیات کی لعنت کے خلاف انتھک جدوجہد کے لیے پلوامہ پولیس کی تعریف کی۔ پلوامہ پولیس نے منشیات کے خلاف اپنی زیرو ٹالرنس پالیسی کا اعادہ کیا اور شہریوں پر زور دیا کہ وہ منشیات سے پاک مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے اس لعنت کو ختم کرنے میں ہاتھ بٹائیں۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir


 rajesh pande