پٹنہ، 16 ستمبر (ہ س)۔بہار میں موسم کا مزاج بدل گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 5 دنوں تک پورے بہار میں بارش کی پیشن گوئی کی ہے۔ منگل کی صبح سے کئی اضلاع میں موسلادھار بارش بھی درج کی گئی ہے۔ کئی اضلاع میں آج موسم کی وجہ سے لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرناپڑ سکتا ہے۔محکمہ موسمیات نے پٹنہ، مظفر پور، سمستی پور، پورنیہ، سارن، سیوان، ویشالی، بھوجپور، ارول، جہان آباد، نالندہ، جموئی، نوادہ، دربھنگہ اور مدھوبنی میں ہلکی بارش کے ساتھ آسمانی بجلی گرنے کی وارننگ جاری کی ہے۔پٹنہ اور دیگر اضلاع میں صبح سے ہی وقفے وقفے سے بارش ہو رہی ہے۔ اس کے علاوہ گھنے کالے بادلوں کی وجہ سے دن میں رات جیسی صورتحال دیکھنے کو مل رہی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ کام کرنے والے افراد، اسکول کے بچوں کو بارش کی وجہ سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan