بہار کنر کلیان بورڈ کے رکن راجن سنگھ خواجہ سرا نے حکومت بہارکو سو کروڑ کا نوٹس دیا
پٹنہ، 15 ستمبر (ہ س)۔ بہار اسٹیٹ کنر کلیان بورڈ کے ممبر راجن سنگھ خواجہ سرا نے بہار میں لاکھوں خواجہ سراؤ کے ساتھ سرکاری اسکیموں میں امتیازی سلوک کا الزام لگاتے ہوئے پہلی بار بہار حکومت کو 100 کروڑ کا قانونی نوٹس جاری کیا ہے اور سات دنوں کے اندر جوا
بہار کنر کلیان بورڈ کے رکن راجن سنگھ خواجہ سراؤ نے حکومت بہارکو سو کروڑ کا نوٹس دیا


پٹنہ، 15 ستمبر (ہ س)۔ بہار اسٹیٹ کنر کلیان بورڈ کے ممبر راجن سنگھ خواجہ سرا نے بہار میں لاکھوں خواجہ سراؤ کے ساتھ سرکاری اسکیموں میں امتیازی سلوک کا الزام لگاتے ہوئے پہلی بار بہار حکومت کو 100 کروڑ کا قانونی نوٹس جاری کیا ہے اور سات دنوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔یہ نوٹس ایسے وقت میں جاری کیا گیا ہے جب بہار میں انتخابات ہو رہے ہیں۔ راجن سنگھ خواجہ سراؤ نے کہا کہ یہ نوٹس جاری کرنے کے پیچھے کچھ اہم حقائق ہیں۔ حکومت بہارنے بہار اسٹیٹ کنر کلیان بورڈ بنا دیا ہے لیکن اب تک بورڈ کو دفتر فراہم نہیں کیا گیا ہے، پھر بورڈ کہاں سے کام کرے گا؟ کیا بورڈ صرف کاغذات تک محدود رہے گا؟ حکومت ہماری خواجہ سراؤ کی توہین کر رہی ہے۔ حکومت بہارکی جانب سے خواجہ سراؤ کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے کوئی اسکیم یا پنشن اسکیم نہیں چلائی جارہی ہے، جب کہ خواتین اور مردوں کے لیے انتخابات میں مختلف اعلانات کیے جارہے ہیں۔ یہ خواجہ سراؤں کے ساتھ امتیازی سلوک ہے۔ اس طرح حکومت خواجہ سراؤ کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں کر سکتی۔ یہ غیر آئینی ہے۔انہوں نے کہا کہ بہار کے انتخابات میں حکومت خواجہ سرا اور ایل جی بی ٹی لوگوں کو سیاسی اور سماجی شمولیت میں شامل کرنے میں مسلسل ناکام ہو رہی ہے۔ حکومت بہارکے عہدیداروں کے ذریعہ خواجہ سراؤ کے حقوق کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔ راجن سنگھ نے محکمہ سماجی بہبود کے افسران کو واضح طور پر تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت بہارکا کوئی بھی محکمہ خواجہ سراؤں کے ساتھ امتیازی سلوک کرتا ہے تو ہم اس کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے، بہار کنر کلیان بورڈ صرف سرکاری کاغذات پر ہی نہیں بلکہ زمین پر کام کرے گا اور بہار کنر کلیان بورڈ خواجہ سراؤں کے لاکھوں لوگوں کو عزت کے ساتھ تعلیم، صحت اور روزگار فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande