شملہ کے کوٹکھائی میں پک اپ گاڑی کھائی میں گری، چار افراد جاں بحق، تین زخمی
شملہ، 15 ستمبر (ہ س)۔ ہماچل پردیش میں مانسون کے موسم میں سڑک حادثات کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ پیر کو شملہ ضلع کے کوٹکھائی تھانہ علاقے کے رام نگر علاقے میں لنک روڈ پر ایک پک اپ گاڑی بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری۔ اس حادثے میں چار افر
شملہ کے کوٹکھائی میں پک اپ گاڑی کھائی میں گری، چار افراد جاں بحق، تین زخمی


شملہ، 15 ستمبر (ہ س)۔ ہماچل پردیش میں مانسون کے موسم میں سڑک حادثات کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ پیر کو شملہ ضلع کے کوٹکھائی تھانہ علاقے کے رام نگر علاقے میں لنک روڈ پر ایک پک اپ گاڑی بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری۔ اس حادثے میں چار افراد کی موت ہو گئی، جبکہ تین زخمی ہو گئے۔ مرنے والوں میں زیادہ تر نیپالی نڑاد مزدور بتائے جاتے ہیں۔ یہ واقعہ دن کے وقت پیش آیا جس سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔کوٹکھئی کے ایس ایچ او نے بتایا کہ حادثے میں چار افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ ان میں سے دو کی موقع پر ہی موت ہوگئی، جب کہ دو دیگر نے اسپتال میں علاج کے دوران دم توڑ دیا۔ تین زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔کوٹکھائی پولیس حادثے کی وجوہات جاننے میں مصروف ہے۔ جاں بحق اور زخمیوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ پولیس اور انتظامیہ کی ٹیمیں موقع پر موجود ہیں اور راحت اور بچاو¿ کام جاری ہے۔قابل ذکر ہے کہ بارش کی وجہ سے پہاڑی سڑکوں پر سفر کرنا انتہائی خطرناک ہو گیا ہے۔ پھسلن سڑکوں اور کئی مقامات پر گرنے والے ملبے کی وجہ سے گاڑی چلانا مشکل ہو گیا ہے۔ انتظامیہ نے لوگوں سے خراب موسم میں اضافی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔ہماچل میں مانسون کے موسم میں سڑک حادثات میں 179 لوگوں کی موت ہو گئی۔ مسلسل بارش اور خراب سڑکوں کی وجہ سے ریاست میں اس طرح کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اس مانسون سیزن میں 20 جون سے لے کر اب تک ریاست بھر میں مختلف سڑک حادثات میں 179 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ ان میں سے 24 افراد شملہ ضلع میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande