آنگن واڑی ورکرس کا وزیراعلی تلنگانہ کی قیامگاہ کے باہر احتجاج
حیدرآباد، 15 ۔ ستمبر (ہ س)۔ آنگن واڑی مراکز میں کام کرنے والے پری پرائمری اسکولس کے نظام کو ختم نہ کرنے اور اسے جوں کا توں جاری رکھنے کا مطالبہ کرتے ہوئے آنگن واڑی ورکرس نے آج کوڑنگل میں وزیر اعلیٰ تلنگانہ ریونت ریڈی کی قیامگاہ کے سامنے احتجاج کیا۔تل
آنگن واڑی ورکرس کا وزیراعلی تلنگانہ کی قیامگاہ کے باہر احتجاج


حیدرآباد، 15 ۔ ستمبر (ہ س)۔ آنگن واڑی مراکز میں کام کرنے والے پری پرائمری اسکولس کے نظام کو ختم نہ کرنے اور اسے جوں کا توں جاری رکھنے کا مطالبہ کرتے ہوئے آنگن واڑی ورکرس نے آج کوڑنگل میں وزیر اعلیٰ تلنگانہ ریونت ریڈی کی قیامگاہ کے سامنے احتجاج کیا۔تلنگانہ کی تعلیم کے نظام میں ریونت حکومت اہم تبدیلیاں لانے والی ہے۔حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ 2025۔26 تعلیمی سال سے سرکاری اسکولوں میں پری پرائمری نظام قائم کیا جائے گا۔پرائیویٹ اور کارپوریٹ اسکولوں کی طرح سرکاری اسکولوں میں بھی نرسری، لوئر کنڈرگارٹن اور اپر کنڈرگارٹن جیسے پری پرائمری کورسس متعارف کرانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

اس پر آنگن واڑی مراکز میں کام کرنے والے پری پرائمری اسکولس کے نظام کو ختم نہ کرنے کامطالبہ کرتے ہوئے احتجاجیوں نے کہا کہ حکومت کے حالیہ فیصلہ سے آنگن واڑی مراکز غیر کارکرد ہو جائیں گے۔احتجاج کی اطلاع کے ساتھ ہی پولیس چوکس ہوگئی اور احتجاج کرنے والے ورکرس کو گرفتار کر کے پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande