ہزاری باغ، 15 ستمبر (ہ س)۔ جھارکھنڈ کے ہزاری باغ ضلع میں آج صبح پولیس اور ممنوعہ نکسلائیٹ تنظیم سی پی آئی ماونوازوں کے درمیان تصادم میں ایک کروڑ روپے کا انعامی سہدیو سورین سمیت تین نکسلائیٹس مارے گئے۔ یہ انکاونٹر صبح 6 بجے کے قریب گرہور پولیس اسٹیشن کے تحت پنتیتری جنگلاتی علاقے (بوکارو اور گرڈیہ کا سرحدی علاقہ) میں ہوا۔ جھارکھنڈ پولیس کے آئی جی (آپریشنز) مائیکل راج ایس نے اس کی تصدیق کی ہے۔
حکام کے مطابق مقتول سہدیو سورین عرف پرویش اور دو دیگر نکسلیوں کی لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔ سہدیو مرکزی کمیٹی کے رکن تھا۔ اس انکاونٹر میں ایس اے سی ممبر25لاکھ روپے کا انعامی رگھوناتھ ہیمبرم عرف چنچل اور دس لاکھ روپے کا انعامی زونل کمانڈر برسین گنجھو بھی مارے گئے۔ موقع سے تین اے کے 47 رائفلیں برآمد ہوئی ہیں۔ کوبرا، گریڈیہ اور ہزاری باغ پولیس کی مشترکہ ٹیم انکاونٹر میں شامل تھی۔ سرچ آپریشن جاری ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد