15 ستمبر 1959 کو ہندوستان نے اطلاعات اور نشریات کے میدان میں ایک نیا باب لکھا۔ اس دن ملک کی قومی نشریاتی سروس ’دوردرشن‘ کا آغاز ہوا تھا۔ ابتدائی مرحلے میں، دوردرشن کو دہلی کے ایک چھوٹے سے اسٹوڈیو سے ہفتے میں صرف دو گھنٹے نشر کیا جاتا تھا۔ یہ سروس شروع میں صرف تعلیمی اور ترقیاتی پروگراموں تک محدود تھی لیکن رفتہ رفتہ یہ تفریحی اور خبروں کی نشریات تک پھیل گئی۔ وقت کے ساتھ دوردرشن ہندوستانی خاندانوں کا ایک اہم حصہ بن گیا اور کئی دہائیوں تک یہ ملک کے ہر گھر میں معلومات اور تفریح کا سب سے بڑا ذریعہ رہا۔ آج بھی، ’دوردرشن‘ ہندوستان کی نشریاتی تاریخ کی بنیاد اور شناخت دونوں ہے۔
دیگر اہم واقعات:
1812 - نپولین کی قیادت میں فرانسیسی فوجیں ماسکو میں کریملن پہنچیں۔
1894 - جاپان نے پیانگ یانگ کی جنگ میں چین کو شکست دی۔
1916 - پہلی جنگ عظیم میں سومے کی لڑائی میں پہلی بار ٹینکوں کا استعمال کیا گیا۔
1948 - آزاد ہندوستان کا پہلا پرچم بردار آئی این ایس دہلی، بمبئی (اب ممبئی) کی بندرگاہ پر پہنچا۔
1959 - ہندوستان کی قومی نشریاتی سروس دور درشن کا آغاز ہوا۔
1971 - سرسبز اور پرامن دنیا بنانے کے لیے پرعزم گرین پیس کی بنیاد رکھی گئی۔
1981 - وانواتو اقوام متحدہ کا رکن بنا۔
1982 - لبنان کے منتخب صدر بشیر جمائیل عہدہ سنبھالنے سے پہلے ایک بم دھماکے میں مارے گئے۔
2000 - 27ویں اولمپک کھیلوں کا سڈنی میں افتتاح ہوا۔
2001 - امریکی سینیٹ نے صدر کو افغانستان کے خلاف فوجی کارروائی کی منظوری دی۔
2002 - نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ہندوستان، چین اور روس کے وزرائے خارجہ کی میٹنگ ہوئی۔ - سری لنکا کی حکومت اور ایل ٹی ٹی ای کے درمیان تھائی لینڈ کے شہر سٹاہیم میں براہ راست بات چیت شروع ہوئی۔
2004 - برطانوی شہری گرندر چڈھا کو وومن آف دی ایئر سے نوازا گیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / انظر حسن