تاریخ کے آئینے میں 13 ستمبر ۔ ہندوستانی فوج نے آپریشن پولو شروع کیا
تاریخ کے آئینے میں 13 ستمبر ۔ ہندوستانی فوج نے آپریشن پولو شروع کیا 13 ستمبر 1948 کو ہندوستانی فوج نے آپریشن پولو شروع کیا۔ اس فوجی آپریشن کا مقصد ریاست حیدرآباد کے ہندوستان کے ساتھ انضمام کو یقینی بنانا تھا۔ صرف چار دنوں تک جاری اس آپریشن کا
آپریشن پولو کی علامتی تصویر


تاریخ کے آئینے میں 13 ستمبر ۔ ہندوستانی فوج نے آپریشن پولو شروع کیا

13 ستمبر 1948 کو ہندوستانی فوج نے آپریشن پولو شروع کیا۔ اس فوجی آپریشن کا مقصد ریاست حیدرآباد کے ہندوستان کے ساتھ انضمام کو یقینی بنانا تھا۔ صرف چار دنوں تک جاری اس آپریشن کا اختتام 17 ستمبر کو ہوا۔ اس کے ساتھ ہی نظام شاہی کا خاتمہ ہوا اور حیدرآباد باضابطہ طور پر ہندوستانی یونین کا اٹوٹ حصہ بن گیا۔

دیگر اہم واقعات

1791 - فرانس کے بادشاہ لوئس 14ویں نے ایک نیا آئین اپنایا۔

1882 - اینگلو-مصری جنگ : تل الکبیر کی جنگ لڑی گئی۔

1909 - انگلینڈ کے فٹ بالر رے باوڈن پیدا ہوئے۔

1914 - پہلی جنگ عظیم : جرمنی اور فرانس کے درمیان ایسنے کی جنگ شروع ہوئی۔

1923 - اسپین میں فوجی بغاوت۔ مگیل ڈے پریمو ریویرا نے اقتدار سنبھالا اور ایک آمرانہ حکومت قائم کی۔

1944 - ٹیپو سلطان سے تعلق رکھنے والی ایک شہزادی اور دوسری جنگ عظیم کے دوران برطانوی جاسوس نور عنایت خان کا انتقال ہوا۔

1947 - وزیر اعظم جواہر لعل نہرو نے 40 لاکھ ہندووں اور مسلمانوں کی باہمی منتقلی کا مشورہ دیا۔

1948 - نائب وزیر اعظم ولبھ بھائی پٹیل نے فوج کو حیدرآباد میں داخل ہونے اور اسے ہندوستانی یونین کے ساتھ ضم کرنے کا حکم دیا۔

1968 - البانیا وارسا معاہدہ سے علیحدہ ہوا۔

1969 - مشہور آسٹریلوی کرکٹر شین وارن پیدا ہوئے۔

1973 - بھارتی اداکارہ مہیما چودھری پیدا ہوئیں۔

2000 - ہندوستان کے وشواناتھن آنند نے شینیانگ میں پہلا فنڈے شطرنج ورلڈ کپ جیتا۔

2001 - امریکہ نے اسامہ بن لادن کو پکڑنے کے لیے پاکستان پر دباو ڈالا۔

2002 - اسرائیل نے فلسطین کے مقبوضہ غزہ پٹی پر حملہ کیا۔

2005 - امریکہ نے سلامتی کونسل کی مستقل رکنیت کی حمایت کے معیار کا اعلان کیا۔

2006 - ابسا (انڈیا-برازیل-جنوبی افریقہ سہ فریقی تنظیم) کا پہلا سربراہی اجلاس برازیل کے دارالحکومت برازیلیا میں شروع ہوا۔

2007 - نیشنل ایروناٹکس اسپیس ایڈمنسٹریشن (ناسا) کے سائنسدانوں نے مشتری سے تین گنا بڑا سیارہ دریافت کیا۔

2007 - روسی صدر ولادیمیر پوتن نے وزیر اعظم میخائل فیڈکوف کی درخواست قبول کرتے ہوئے مرکزی کابینہ کو تحلیل کر دیا۔

2008 - دہلی میں تین مقامات پر 30 منٹ کے وقفے سے یکے بعد دیگرے چار بم دھماکے ہوئے۔ ان میں 19 افراد ہلاک اور 90 سے زائد زخمی ہوئے۔

2009 - کوچی کے چارلس ڈیاس کو لوک سبھا میں اینگلو انڈین کمیونٹی کے نمائندے کے طور پر نامزد کیا گیا۔

2009 - چاند پر برف تلاش کرنے کے لیے اسرو- ناسا کا مشن ناکام ہو گیا۔

2013 - طالبان عسکریت پسندوں نے افغانستان کے شہر ہرات میں امریکی قونصل خانے پر حملہ کیا جس میں افغان نیشنل پولیس کے دو اہلکار ہلاک اور 20 افراد زخمی ہوئے۔

2021 - سابق ہندوستانی کھلاڑی اور موہن باغان کے قدآور فٹ بالر بھبانی رائے کا انتقال ہوا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande