جے پور، 13 ستمبر (ہ س)۔ پرو کبڈی لیگ سیزن 12 میں جے پور پنک پینتھرز نے سوائی مان سنگھ انڈور اسٹیڈیم میں اپنے گھریلو شائقین کے سامنے پہلی جیت درج کی۔ ہفتہ کو کھیلے گئے اس میچ میں پینتھرس نے یوپی یودھاز کو 29-41 سے شکست دی۔
نتن کمار ٹیم کے ہیرو ثابت ہوئے۔ انہوں نے شاندار ریڈس کرتے ہوئے سپر 10 اسکور کیا۔ ایرانی آل راونڈر علی صمادی نے ان کے ساتھ 9 پوائنٹس کا اضافہ کیا۔ جے پور نے دفاع میں بھی غلبہ حاصل کیا، رضا میرباگھری نے 4 ٹیکل پوائنٹس بنائے، جبکہ دیپانشو کھتری اور آرین کمار نے 3-3 ٹیکل پوائنٹس بنائے۔
گگن گوڑا نے یوپی یودھاز کے لیے سخت جدوجہد کی اور 15 پوائنٹس کے ساتھ اپنا چوتھا سپر 10 مکمل کیا۔ کپتان سمت سانگوان نے 4 ٹیکل پوائنٹ حاصل کیے تاہم ٹیم کے باقی کھلاڑی تال نہیں پکڑ سکے۔
یوپی نے شروع میں برتری حاصل کی۔ شیوم چودھری اور بھوانی راجپوت نے پوائنٹس بنائے جبکہ گگن گوڑا نے دباو بڑھایا۔ لیکن جے پور نے نتن اور سامدی کی جوڑی کے زور پر زبردست واپسی کی۔ پہلے ہاف تک جے پور 12-23 سے آگے تھا۔
دوسرے ہاف میں گگن گوڑا نے ایک کے بعد ایک کامیاب ریڈس سے یوپی کو واپسی کی امید دلائی۔ کپتان سمت دفاع میں بھی سرگرم نظر آئے، لیکن دیپانشو کھتری کے سپر ٹیکل نے جے پور کو دوبارہ مضبوطی بخشی۔
آخری کوارٹر میں نتن نے دوہری مہارت دکھائی۔ پہلے اس نے سپر 10 مکمل کیا اور پھر فیصلہ کن آل آوٹ کر کے ٹیم کو 29-41 سے جیت دلائی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / انظر حسن