پریاگ راج: انکاؤنٹر میں دوبدمعاش گرفتار
پریاگ راج، 13 ستمبر (ہ س)۔ اترپردیش کے پریاگ راج ضلع کے نینی تھانہ علاقے کے پھول منڈی کے قریب ہفتہ کو گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران ہوئے انکاونٹر میں دو بدمعاش زخمی ہوگئے۔ پولیس ٹیم نے دونوں کو فوری علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا۔ پولیس ٹیم نے ان کے قب
Prayagraj: Two criminals arrested in an encounter


پریاگ راج، 13 ستمبر (ہ س)۔ اترپردیش کے پریاگ راج ضلع کے نینی تھانہ علاقے کے پھول منڈی کے قریب ہفتہ کو گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران ہوئے انکاونٹر میں دو بدمعاش زخمی ہوگئے۔ پولیس ٹیم نے دونوں کو فوری علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا۔ پولیس ٹیم نے ان کے قبضے سے لوٹی ہوئی چین، ایک موٹر سائیکل اور دو پستول، کارتوس اور دیگر سامان برآمد کر لیا۔

ڈپٹی کمشنر آف پولیس یمنا نگر وویک چندر یادو نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں پریاگ راج کے جارج ٹاو¿ن تھانہ علاقہ کے اللہ پور کے ڈنڈیا کا ساکن اوماشنکر جیسوال ولد پیتامبر لال جیسوال اور دھومن گنج تھانہ علاقہ کے غیاث الدین پور ٹرانسپورٹ نگر کا رہنے والا سنتوش کمار راوت ولد دنیش شامل ہیں۔ دونوں کے خلاف لوٹ مار اور چھینا جھپٹی کے مقدمات درج ہیں۔ پولیس ٹیم نے لٹیروں کے قبضے سے ایک1 لوٹی ہوئی چین (زرد دھات)، 910 روپے نقدی، واردات میں استعمال ہونے والی 1 موٹر سائیکل اور 2 غیر قانونی دیسی ساختہ پستول، 2 زندہ کارتوس اور 315 بور کا 1 خالی کارتوس برآمد کر لیا گیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ نینی کے چکداود کے رہائشی کملیش دویدی ولد آنجہانی شری رام دویدی نے 8 ستمبر کی شام تقریباً 5 بجے (شام)درخواست گزار کی بہو پونم دویدی بیوی نتیش دویدی، اپنے بچوں کو ٹیوشن کلاس کے لئے جھمل کالونی میں چھوڑنے گئی تھی،تب ہی پیچھے سے نیلے رنگ کی اپاچے موٹر سائیکل پر سوار دو بدمعاش میری بہو کے گلے سے سونے کی چین چھین کر فرار ہو گئے۔ اس سلسلے میں مقدمہ درج کرکے تلاش جاری ہے۔ مذکورہ گرفتاری اور بازیابی کی بنیاد پر مذکورہ کیس میں دفعہ 317 (2) بی این ایس کا اضافہ کیا گیا۔ مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande