دہلی میں اونٹوں کے ذریعے شراب اسمگلنگ کے لئے انوکھا طریقہ اپنایا،5 گرفتار
نئی دہلی، 12 ستمبر (ہ س)۔ جنوبی ضلع کی اے اے ٹی ایس یونٹ نے شراب کی اسمگلنگ کا چونکا دینے والا انکشاف کیا ہے۔ پولیس نے سنگم وہار کے جنگل کے راستوں سے اونٹوں کے ذریعے لایا جانے والی غیر قانونی شراب کے 42 باکس (1,990 کوارٹر)، بیئر کی 24 بوتلیں اور 3 او
Alcohol smuggling through camels, 5 arrested


نئی دہلی، 12 ستمبر (ہ س)۔ جنوبی ضلع کی اے اے ٹی ایس یونٹ نے شراب کی اسمگلنگ کا چونکا دینے والا انکشاف کیا ہے۔ پولیس نے سنگم وہار کے جنگل کے راستوں سے اونٹوں کے ذریعے لایا جانے والی غیر قانونی شراب کے 42 باکس (1,990 کوارٹر)، بیئر کی 24 بوتلیں اور 3 اونٹ برآمد کیے ہیں۔ اسمگلنگ کے پانچ ملزمین ونود بھڑانا، سنیل بھڑانہ، راہل، اجے اور سوربھ کو موقع سے گرفتار کیا گیا۔

جنوبی ضلع کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس انکت چوہان نے جمعہ کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ شراب مافیا اب گاڑیوں سے نہیں بلکہ جنگل کے راستوں اور اونٹوں کا استعمال کرکے شراب دہلی پہنچا رہا ہے۔ انسپکٹر امیش یادو کی ٹیم نے جال بچھایا اور جیسے ہی ملزمان اونٹوں پر پہنچے ،انہیں گھیر لیا گیا اور پکڑ لیا گیا۔ اونٹوں کی پشت پر بندھے ڈبوں سے بھاری مقدار میں غیر قانونی شراب برآمد ہوئی۔

پوچھ گچھ کے دوران ملزمان نے بتایا کہ انہوں نے بڑھتی مستعدی اور پولیس ناکہ بندی سے بچنے کے لیے اونٹوں اور کچی سڑکوں کا استعمال کیا۔ ان کا خیال تھا کہ اونٹ جنگل میں آہستہ آہستہ چلتے ہوئے پولیس کی نظروں سے بچ جائیں گے۔ گرفتار ملزمان میں سے کئی فوجداری مقدمات میں پہلے ہی جیل جا چکے ہیں۔ پولیس نے اونٹوں کو جانوروں کی فلاحی تنظیموں کے حوالے کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande