محکمہ دیہی ترقی نے سوشل میڈیا پر گردش حکم نامہ کو مسترد کیا
جموں،5 اگست (ہ س)۔ محکمہ دیہی ترقی و پنچایتی راج، جموں و کشمیر نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے ایک جعلی سرکاری حکم نامے پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے قطعی من گھڑت اور گمراہ کن قرار دیا ہے۔ اس جعلی نوٹیفکیشن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یونین ٹریٹری میں
محکمہ دیہی ترقی نے سوشل میڈیا پر گردش حکم نامہ کو مسترد کیا


جموں،5 اگست (ہ س)۔

محکمہ دیہی ترقی و پنچایتی راج، جموں و کشمیر نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے ایک جعلی سرکاری حکم نامے پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے قطعی من گھڑت اور گمراہ کن قرار دیا ہے۔ اس جعلی نوٹیفکیشن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یونین ٹریٹری میں پنچایتی انتخابات نومبر 2025 کے بعد منعقد ہوں گے۔

جعلی دستاویز پر عنوان جموں و کشمیر میں پنچایتی انتخابات کا انعقاد مومبر 2025 کے بعد درج ہے۔

تاہم محکمہ کے اعلیٰ حکام نے واضح کیا ہے کہ ایسی کوئی ہدایت یا حکم نامہ سرکاری طور پر جاری نہیں کیا گیا، اور سوشل میڈیا پر وائرل یہ نوٹیفکیشن سراسر جھوٹ اور جعلسازی پر مبنی ہے۔محکمہ نے اس بات پر زور دیا کہ صرف ریاستی الیکشن کمیشن ہی پنچایتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کرنے کا مجاز ادارہ ہے، اور تاحال ایسی کوئی تاریخ طے نہیں کی گئی ہے۔ محکمہ کے ایک سینئر افسر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسی جھوٹی اور غیر مصدقہ معلومات پر یقین نہ کریں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ جعلی سرکاری دستاویزات تیار کرنا اور انہیں پھیلانا ایک سنگین جرم ہے، جو انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ اور بھارتی تعزیراتِ ہند کی متعلقہ دفعات کے تحت قابل سزا ہے۔محکمہ نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ انتخابات یا دیگر انتظامی اُمور سے متعلق خبروں کے لیے صرف سرکاری ذرائع اور مستند اطلاعات پر انحصار کریں۔ ساتھ ہی، جعلی حکم نامہ تیار کرنے اور اس کی تشہیر میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande