حیدرآباد، 6۔ اگست (ہ س)۔ریٹائرمنٹ میں صرف 25 دن باقی تھے، لیکن بدعنوانی کا لالچ نہ گیا! تلنگانہ کے جگتیال ضلع کے ٹرانسپورٹ دفتر میں اینٹی کرپشن بیورو نے سنسنی خیز کارروائی کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ آفیسر بھدرو نائک کو 22 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکر لیا۔تفصیلات کے مطابق، ششی دھر نامی شہری کی جے سی بی مشین کو رہا کروانے کے لیے بھدرو نائک نے 22 ہزار روپے رشوت طلب کی تھی۔ جیسے ہی وہ یہ رقم وصول کر رہے تھے، اے سی بی ٹیم نے چھاپہ مار کر انہیں موقع پر ہی دھر لیا۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ بھدرو نائک اسی ماہ 31 اگست کوسبکدوش ہونے والے تھے، لیکن ریٹائرمنٹ سے صرف 25 دن پہلے بدعنوانی میں پکڑے جانا ان کے پورے کیریئر پر ایک بدنما داغ بن گیا ہے۔اے سی بی نے کیس درج کر کے مکمل تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ سرکاری حلقوں میں اس گرفتاری سے ہلچل مچ گئی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق