جموں و کشمیر پولیس نے مطلوب ملزم کو گرفتار کیا
جموں و کشمیر پولیس نے مطلوب ملزم کو گرفتار کیا جموں، 5 اگست (ہ س)۔ جموں و کشمیر پولیس نے بہار سے تعلق رکھنے والے ایک بی ٹیک طالب علم کو حراست میں لیا ہے، جس پر جموں اور سانبہ اضلاع میں سرگرم جرائم پیشہ گروہوں کو اسلحہ سپلائی کرنے کا الزام ہے۔ میڈیا
جموں و کشمیر پولیس نے مطلوب ملزم کو گرفتار کیا


جموں و کشمیر پولیس نے مطلوب ملزم کو گرفتار کیا

جموں، 5 اگست (ہ س)۔ جموں و کشمیر پولیس نے بہار سے تعلق رکھنے والے ایک بی ٹیک طالب علم کو حراست میں لیا ہے، جس پر جموں اور سانبہ اضلاع میں سرگرم جرائم پیشہ گروہوں کو اسلحہ سپلائی کرنے کا الزام ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق، گرفتار نوجوان کی شناخت کیف احمد کے طور پر ہوئی ہے، جو بہار کے ضلع سیوان کا رہائشی اور سینٹرل یونیورسٹی آف جموں کا طالبعلم ہے۔ اُسے 23 فروری کو میراں صاحب میں شادی کی ایک تقریب کے دوران پیش آئے فائرنگ کے واقعے کی تفتیش کے دوران گرفتار کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کیف احمد بہار سے غیر قانونی طور پر اسلحہ منتقل کرکے اسے جموں و سانبہ کے مقامی گینگز کو فروخت کرتا تھا۔ اُس کے خلاف بی این ایس کی دفعات 109/3(5) اور آرمز ایکٹ کی دفعہ 3/25 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ تحقیقات کے دوران فائرنگ کے کیس میں مفرور ملزم بلوندر سنگھ عرف گورو جٹ، جسے دو روز قبل گرفتار کیا گیا،اُس نے کیف احمد کا نام بطور اسلحہ سپلائر لیا، جس کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے حراست میں لے لیا۔

یاد رہے کہ شادی تقریب میں فائرنگ کے واقعے میں ملوث تین افراد میں سے دو کو وقوعہ کے روز ہی گرفتار کر لیا گیا تھا، جبکہ گورو جٹ فرار ہو گیا تھا، جسے حال ہی میں پولیس نے گرفتار کیا تھا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande