شہر میں موسلادھار بارش، حیڈرا کمشنر کا متاثرہ علاقوں کا دورہ
شہر میں موسلادھار بارش، حیڈرا کمشنر کا متاثرہ علاقوں کا دورہحیدرآباد، 5 اگست (ہ س)۔ آج جب شہر میں موسلادھار بارش ہوئی، جوتقریباً ایک گھنٹے میں 7 سے 8 سینٹی میٹرتک ریکارڈ کی گئی۔ شدید بارش کے باعث سڑکیں اور نشیبی علاقے پانی میں ڈوب گئے۔ حیڈرا کمشنر نے
شہر میں موسلادھار بارش، حیڈرا کمشنر کا متاثرہ علاقوں کا دورہ


شہر میں موسلادھار بارش، حیڈرا کمشنر کا متاثرہ علاقوں کا دورہحیدرآباد، 5 اگست (ہ س)۔ آج جب شہر میں موسلادھار بارش ہوئی، جوتقریباً ایک گھنٹے میں 7 سے 8 سینٹی میٹرتک ریکارڈ کی گئی۔ شدید بارش کے باعث سڑکیں اور نشیبی علاقے پانی میں ڈوب گئے۔ حیڈرا کمشنر نے دو گھنٹے پہلے ہی موسمی صورتحال کا اندازہ لگاکر متعلقہ عہدیداروں اورعملہ کوالرٹ کر دیا تھا۔ پبلک شکایات کا جائزہ لیتے ہوئے جب بارش تیز ہوگئی تو کمشنر خود متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے نکل پڑے۔ انہوں نے لکڑی کا پل، خیرت آباد اوردیگرعلاقوں کا معائنہ کیا۔ اس دوران فیلڈ میں موجود ڈی آرایف عملے اورایمرجنسی ٹیموں سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں ہدایت دی کہ ممکنہ سیلابی خطرات سے بچاؤ کے لئے فوری اقدامات کریں۔ کئی مقامات پر درخت گرنے کی اطلاعات ملیں، جنہیں عملے نے فوری طور پر ہٹا کر آمد و رفت بحال کی۔ بعض جگہوں پر پانی میں پھنسے گاڑیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر کے ٹریفک میں رکاوٹ پیدا ہونے سے بچایا گیا۔ جوبلی ہلز، جیڈی میٹلہ، اپل سمیت تمام علاقوں میں جی ایچ ایم سی اور ٹریفک پولیس کے ساتھ تال میل کرتے ہوئے ٹریفک جام کی صورتحال سے بچاؤ کیا گیا۔کمشنر نے عوام سے اپیل کی کہ اگر کسی مقام پر سیلاب کا خطرہ ہو تو حیڈرا کنٹرول روم کے ہیلپ لائن نمبر 9000113667 پر چوبیس گھنٹے رابطہ کریں۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande