سفید راشن کارڈ ہولڈرس میں تشویش، مرکزی حکومت کی نئی ہدایات جاری
سفید راشن کارڈ ہولڈرس میں تشویش، مرکزی حکومت کی نئی ہدایات جاری حیدرآباد، 5 اگست (ہ س)۔ مرکزی حکومت نے راشن کارڈ کی فہرست سےغیرمستحق افراد کوہٹانے کی ہدایات جاری کردی ہیں، جس سے پرانے اور نئے راشن کارڈ رکھنے والوں کو پریشانی ہو رہی ہے۔ یہ واضح کیا گ
سفید راشن کارڈ ہولڈرس میں تشویش، مرکزی حکومت کی نئی ہدایات جاری


سفید راشن کارڈ ہولڈرس میں تشویش، مرکزی حکومت کی نئی ہدایات جاری

حیدرآباد، 5 اگست (ہ س)۔ مرکزی حکومت نے راشن کارڈ کی فہرست سےغیرمستحق افراد کوہٹانے کی ہدایات جاری کردی ہیں، جس سے پرانے اور نئے راشن کارڈ رکھنے والوں کو پریشانی ہو رہی ہے۔ یہ واضح کیا گیا ہے کہ اگر کوئی شخص انکم ٹیکس ادا کرتے ہوئے راشن حاصل کر رہا ہے تو اس کا راشن کارڈ منسوخ کردیا جائے۔ مرکزی حکومت کے نئی رہنمایانہ خطوط سے عوام میں تشویش کی لہردوڑگئی ہے۔

مرکزی حکومت نے پردھان منتری غریب کلیان انایوجنا (پی ایم جی کے اے وائی) کے تحت مستفید ہونے والوں میں سے غیرمستحق افراد کوہٹانے کا عمل شروع کردیاہے۔ مرکزی حکومت کی ہدایات سے واضح ہے کہ انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ مرکزی فوڈ ڈپارٹمنٹ کے ساتھ تعاون کرے گا۔ اس عمل میں انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ وزارت کے فوڈاینڈ ڈسٹریبیوشن ڈیپارٹمنٹ کومستفیدین کے انکم ٹیکس کے بارے میں معلومات فراہم کرے گا۔ حکام کے مطابق، ڈی ایف پی ڈی مستفیدین کے آدھار نمبر یا پین(پین) کی تفصیلات انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کودے گا،جوان کی مالی حیثیت کاتعین کرکے دوبارہ فوڈ ڈپارٹمنٹ کوواپس بھیج دیں گے۔ چونکہ آج کل کوئی بھی کام قرض کے بغیرآگے نہیں بڑھ رہا ہے۔

غریب سے متوسط طبقے تک کے لوگ قرضوں پرزندگی گزاررہے ہیں۔ ایسے خاندانوں کو گھر کی تعمیرکے لیے گاڑی یادیگرضروریات کے لیے قرض صرف اس صورت میں ملتا ہے جب وہ انکم ٹیکس ادا کرتے ہوں۔ قرض منظوری سے پہلے مسلسل تین سال کے انکم ٹیکس کی تفصیلات دیکھی جاتی ہیں۔ ہرکام کے لیےآدھار کارڈاوراس کے ساتھ پین کارڈ دینا ضروری ہے۔ ان قواعد کے تحت ہزاروں خاندان آ سکتے ہیں۔ اس کے نتیجہ میں، ایسے ہزاروں خاندان ہیں جنہوں نے گھر،گاڑی یادیگرضروریات کے لیے قرض لینے کے لیے انکم ٹیکس اداکیا ہے اوروہ سفید راشن کارڈ رکھتے ہیں۔اگر یہ اصول مکمل طور پر نافذ ہوتے ہیں، تو ان سب کے سفید راشن کارڈ منسوخ ہو جائیں گے۔ اس سے انہیں مفت راشن کے ساتھ ساتھ آروگیہ سری اور دیگرفلاحی اسکیموں سے بھی محروم ہوناپڑے گا۔ مرکزی حکومت کی ہدایات پرسفید راشن کارڈ ہولڈرس کی جانب سے تنقیدیں سامنے آرہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ان میں کوئی بھی امیرنہیں ہے، اوروہ صرف قرض حاصل کرنے کے لیے انکم ٹیکس ادا کرتے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande