ہندوستان کے تناظر میں 5 اگست واقعی ایک تاریخی، شاندار اور ناقابل فراموش تاریخ بن گئی ہے۔ 2019 میں آج کے دن، حکومت ہند نے ایک تاریخی فیصلہ کیا اور جموں و کشمیر کو خصوصی درجہ دینے والی دفعہ 370 اور 35 اے کو ہٹا دیا۔ اس کے تحت جموں و کشمیر اب ہندوستان کی دیگر ریاستوں کی طرح مکمل طور پر آئین کے تحت آ گیا ہے۔ ریاست کو دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں جموں و کشمیر اور لداخ میں تقسیم کیا گیا تھا۔ ملک کے تمام قوانین اور اسکیموں کو اب جموں و کشمیر میں یکساں طور پر نافذ کیا گیا ہے۔ اسکے علاوہ ،ایودھیا میں بابری مسجد کے معاملے پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد منہدم جگہ پر رام مندر کی تعمیر کے لئے بھومی پوجن کیا گیا۔
دیگر اہم واقعات:
1914 - امریکہ میں پہلی الیکٹرک ٹریفک لائٹ لگائی گئی۔
1945ء امریکہ نے جاپان کے شہر ہیروشیما پر ایٹم بم گرایا۔
1991 - جسٹس لیلا سیٹھ ہندوستانی ہائی کورٹ دہلی کی پہلی خاتون چیف جسٹس بنیں۔
2019 - حکومت ہند نے ہندوستانی آئین کے آرٹیکل 370 کے تحت جموں و کشمیر کو دی گئی خصوصی خود مختاری کو منسوخ کردیا۔
2020 - ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے لیے بھومی پوجن کیا گیا۔
پیدائش:
1890 - نیل آرمسٹرانگ - چاند پر قدم رکھنے والا دنیا کا پہلا خلاباز۔
1929 - گرجا دیوی - بنارس گھرانے کی مشہور ہندوستانی کلاسیکی گلوکارہ۔
1969 - وینکٹیش پرساد - سابق ہندوستانی تیز گیند باز۔
1974 - کاجول - مشہور بالی ووڈ اداکارہ۔
1987 - جینیلیا ڈی سوزا - مشہور ہندوستانی اداکارہ۔
2001 - انشو ملک - ہندوستانی خاتون پہلوان۔
انتقال:
1931 – گیتا ڈے – بھارتی اداکارہ۔
1950 - گوپی ناتھ بوردولوئی - ہندوستان کے مشہورمجاہد آزادی اور آسام کے پہلے وزیر اعلیٰ۔
1962 - مارلن منرو - امریکی اداکارہ اور ماڈل۔
2000 - لالہ امرناتھ - عظیم ہندوستانی کرکٹر۔
2014 - پران کمار شرما - مشہور کارٹونسٹ جنہوں نے کارٹون کردار 'چاچا چودھری' تخلیق کی۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد