رام باغ میں گیس لیک کے واقعے میں دو غیر مقامی شخص زخمی، اسپتال میں داخل
سرینگر، 31 اگست (ہ س): ۔وسطی کشمیر کے سری نگر ضلع کے رام باغ علاقے میں گیس سلنڈر کے لیک کے واقعہ کے بعد دو غیر مقامی افراد جھلس گئے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ جب گیس کے اخراج کا واقعہ پیش آیا تو دونوں اپنے کرائے کی رہائش کے اندر تھے۔ دونوں بہار سے تع
رام باغ میں گیس لیک کے واقعے میں دو غیر مقامی شخص زخمی، اسپتال میں داخل


سرینگر، 31 اگست (ہ س): ۔وسطی کشمیر کے سری نگر ضلع کے رام باغ علاقے میں گیس سلنڈر کے لیک کے واقعہ کے بعد دو غیر مقامی افراد جھلس گئے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ جب گیس کے اخراج کا واقعہ پیش آیا تو دونوں اپنے کرائے کی رہائش کے اندر تھے۔ دونوں بہار سے تعلق رکھتے ہیں، اور انہیں فوری طور پر علاج کے لیے ایس ایم ایچ ایس اسپتال سری نگر لے جایا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir


 rajesh pande