سرینگر، 31 اگست (ہ س)۔ موسمیاتی مرکز سرینگر نے منگل 2 ستمبر کو جموں و کشمیر کے بیشتر علاقوں میں ہلکی سے درمیانی بارش کی پیشن گوئی جاری کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایم ای ٹی سنٹر سری نگر نے اپنی تازہ ترین موسمی رپورٹ میں کہا ہے کہ کٹھوعہ، ڈوڈہ، ادھم پور اور ریاسی میں شدید بارش کا امکان ہے، جب کہ جموں، سانبہ، رامبن، راجوری اور کشتواڑ میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ جنوبی کشمیر اور پونچھ کے کچھ حصوں میں بھی دن کے دوران ہلکی سے بارش ہو سکتی ہے۔ انہوں نے پہاڑی علاقوں میں لوگوں سے محتاط رہنے کی اپیل کی ہے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir