شہڈول ضلع کے فٹ بال کھلاڑی تربیت کے لیے جرمنی جائیں گے: پی ایم مودی
نئی دہلی،31اگست (ہ س )۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ پوری دنیا ملک میں چھپے کھیلوں کی صلاحیتوں کو دیکھ رہی ہے اور اس پر فخر کرنے کی ضرورت ہے۔ پی ایم مودی نے اتوار کو آل انڈیا ریڈیو پر نشر ہونے والے ''من کی بات'' پروگرام میں کہا کہ آج پوری
شہڈول ضلع کے فٹ بال کھلاڑی تربیت کے لیے جرمنی جائیں گے: پی ایم مودی


نئی دہلی،31اگست (ہ س )۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ پوری دنیا ملک میں چھپے کھیلوں کی صلاحیتوں کو دیکھ رہی ہے اور اس پر فخر کرنے کی ضرورت ہے۔ پی ایم مودی نے اتوار کو آل انڈیا ریڈیو پر نشر ہونے والے 'من کی بات' پروگرام میں کہا کہ آج پوری دنیا کی توجہ ہندوستان کی طرف ہے۔ مدھیہ پردیش کے شہڈول ضلع کے ایک گاو¿ں کے باصلاحیت فٹ بال کھلاڑیوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کا ذکر انہوں نے ایک پوڈ کاسٹ میں کیا تھا۔

ایک جرمن فٹ بال کھلاڑی اور کوچ ڈائٹمر بیئرس ڈورفر نے یہ پوڈ کاسٹ سنا اور گاو¿ں کے ان فٹ بال کھلاڑیوں سے بہت متاثر ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اب اس جرمن کوچ نے ضلع شہڈول کے ان کھلاڑیوں کو اکیڈمی میں تربیت دینے کی پیشکش کی ہے۔ مدھیہ پردیش حکومت نے کوچ بیئرسڈورف سے بھی رابطہ کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جلد ہی کچھ نوجوان دوست ٹریننگ کے لیے جرمنی جائیں گے۔ وزیر اعظم نے کہا، یہ دیکھ کر مجھے بے حد خوشی ہوتی ہے کہ ملک میں فٹ بال کی مقبولیت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ میں فٹ بال کے شائقین سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ جب بھی وقت ملے شہڈول کا دورہ کریں اور وہاں رونما ہونے والے کھیلوں کے انقلاب کو قریب سے دیکھیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande