دہلی پریمیئر لیگ 2025: دگویش راٹھی کے ساتھ تنازع پر نتیش رانا کھل کر بولے
کہا- اگر کوئی میرے ساتھ بدتمیزی کرتا ہے تو... دہلی،31اگست (ہ س )۔ دہلی پریمیئر لیگ (ڈی پی ایل) 2025 کے ایلیمینیٹر میچ میں گرما گرم بحث اور تنازعہ نے سب کی توجہ اپنی طرف کھینچ لی۔ اس میچ میں ویسٹ دہلی لائنز کے کپتان نتیش رانا اور دگویش راٹھی سمیت ک
دہلی پریمیئر لیگ 2025: دگویش راٹھی کے ساتھ تنازع پر نتیش رانا کھل کر بولے


کہا- اگر کوئی میرے ساتھ بدتمیزی کرتا ہے تو...

دہلی،31اگست (ہ س )۔

دہلی پریمیئر لیگ (ڈی پی ایل) 2025 کے ایلیمینیٹر میچ میں گرما گرم بحث اور تنازعہ نے سب کی توجہ اپنی طرف کھینچ لی۔ اس میچ میں ویسٹ دہلی لائنز کے کپتان نتیش رانا اور دگویش راٹھی سمیت کئی کھلاڑیوں کے درمیان تناو¿ دیکھا گیا، جس کی وجہ سے پانچ کھلاڑیوں پر جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ اب نتیش رانا نے اس واقعہ پر اپنی خاموشی توڑی اور کھل کر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی انہیں گالی دے یا انہیں اکسائے تو وہ خاموش نہیں رہیں گے۔

نتیش رانا نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ہم سب اپنی اپنی ٹیموں کو جیتنے کے لیے میدان میں اترتے ہیں۔ لیکن کھیل کا احترام برقرار رکھنا بہت ضروری ہے۔ یہ تنازع میری طرف سے شروع نہیں ہوا، میں نہیں بتاو¿ں گا کہ کیا ہوا، کیونکہ ایسا لگے گا کہ میں خود کو درست ثابت کر رہا ہوں۔

نتیش نے مزید کہا، یہاں صحیح یا غلط کا کوئی سوال نہیں ہے۔ مجھے یقین ہے کہ اگر کوئی مجھے گالی دیتا ہے یا مجھے اکسانے کی کوشش کرتا ہے تو میں ضرور جواب دوں گا۔ میں دہلی سے ہوں، میری فطرت تھوڑی جارحانہ ہے اور میں خود کو روک نہیں سکتا۔ میرے والدین نے مجھے سکھایا ہے کہ غلط کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے۔ میں نے کئی بار ایسی صورتحال کا سامنا کیا، لیکن میں نے کبھی لڑائی شروع نہیں کی۔

تنازع کے درمیان نتیش رانا نے اپنی بلے بازی سے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی۔ ڈی پی ایل 2025 کے دوسرے کوالیفائر میں، انہوں نے 26 گیندوں پر 45* رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، جس میں چار چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔ اس سے قبل، ساو¿تھ دہلی سپر اسٹارز کے خلاف، انہوں نے 55 گیندوں میں 134* رنز کی دھماکہ خیز اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو 17.1 اوورز میں 202 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں مدد کی۔ ان کی شاندار بلے بازی کے بل بوتے پر ویسٹ دہلی لائنز نے فائنل میں جگہ بنائی۔ اب 31 اگست کو ان کا مقابلہ سنٹرل دہلی کنگز سے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں ہوگا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande