نئی دہلی، 30 اگست (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ اس دوران زیلنسکی نے یوکرین سے متعلق حالیہ پیش رفت پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم کے دفتر کے مطابق وزیر اعظم نے صدر زیلنسکی کا شکریہ ادا کیا اور تنازعہ کے پرامن حل اور امن کی جلد بحالی کی کوششوں کے تئیں ہندوستان کے مضبوط اور مستقل موقف کی توثیق کی۔ وزیر اعظم نے اس سلسلے میں ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے ہندوستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
دونوں رہنماؤں نے ہندوستان-یوکرین دو طرفہ شراکت داری میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا اور باہمی مفادات کے مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیر اعظم مودی اور صدر زیلنسکی نے مستقبل میں بھی مسلسل رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔
وزیراعظم مودی نے بعد میں ٹویٹر پر پوسٹ کیا، صدر زیلنسکی کا آج ان کی فون کال کے لیے آپ کا شکریہ۔ ہم نے جاری تنازعہ، اس کے انسانی پہلو اور امن و استحکام کی بحالی کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔ ہندوستان اس سمت میں تمام کوششوں کی مکمل حمایت کرتا ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد