امریکی تیراک کیٹی لیڈیکی نے 800 میٹر ریس میں تاریخ رقم کردی
نئی دہلی ،03اگست (ہ س )۔ امریکی تیراک کیٹی لیڈیکی نے خواتین کے 800 میٹر فری اسٹائل مقابلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ساتواں ورلڈ چمپئن شپ ٹائٹل جیت لیا۔یہ مقابلہ ہفتہ 2 اگست کو منعقد ہوا جس میں لیڈیکی نے نا صرف اپنی برتری برقرار رکھی بل
امریکی تیراک کیٹی لیڈیکی نے 800 میٹر ریس میں تاریخ رقم کردی


نئی دہلی ،03اگست (ہ س )۔

امریکی تیراک کیٹی لیڈیکی نے خواتین کے 800 میٹر فری اسٹائل مقابلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ساتواں ورلڈ چمپئن شپ ٹائٹل جیت لیا۔یہ مقابلہ ہفتہ 2 اگست کو منعقد ہوا جس میں لیڈیکی نے نا صرف اپنی برتری برقرار رکھی بلکہ تاریخ بھی رقم کردی۔

28 سالہ لیڈیکی نے یہ مقابلہ 8 منٹ اور 5.62 سیکنڈز میں مکمل کیا، جبکہ آسٹریلیا کی لانی پیلسٹر نے سخت مقابلہ دیتے ہوئے 8:05:98 کے وقت کے ساتھ چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔ کینیڈا کی ا±بھرتی ہوئی تیراک سمر میک اِنٹوش 8:07:29 ٹائم کے ساتھ تیسری پوزیشن پر رہیں۔مقابلے کے بعد لیڈیکی نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں واقعی بہت خوش ہوں، یہ میرے کیریئر کا ورلڈ چمپئن شپ میں سب سے تیز مقابلہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ سیزن شاندار رہا اور میں جانتی تھی کہ نتیجہ کچھ بھی ہو، میں مطمئن رہوں گی، یہی سوچ مجھے دباو¿ سے آزاد رکھتی ہے اور میں مقابلے سے لطف اندوز ہو پاتی ہوں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande