دو موٹر سائیکلوں میں ٹکر، دو نوجوانوں کی المناک موت، ایک زخمی
دتیا، 29 اگست (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے دتیا ضلع میں جمعرات کی دیر رات دو بائک آپس میں ٹکرا گئیں۔ حادثے میں دو نوجوانوں کی موت ہو گئی، جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر دورسڈا پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا
سڑک حادثے کی علامتی تصویر


دتیا، 29 اگست (ہ س)۔

مدھیہ پردیش کے دتیا ضلع میں جمعرات کی دیر رات دو بائک آپس میں ٹکرا گئیں۔ حادثے میں دو نوجوانوں کی موت ہو گئی، جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر دورسڈا پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ زخمی نوجوان کو علاج کے لیے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ جمعہ کی دوپہر پوسٹ مارٹم کے بعد لاشیں لواحقین کے حوالے کر دی گئیں۔ پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔

جانکاری کے مطابق حادثہ دیر رات درسڈا تھانہ علاقے کے گاوں املیا میں دتیا بھانڈیر روڈ چاچا ڈھابہ کے پاس پیش آیا۔ سوربھ جھا اور آکاش کوری بائک پر دبوہ سے دتیا واپس آ رہے تھے۔ اس دوران وہ سامنے سے آنے والی دوسری موٹر سائیکل سے ٹکرا گئے۔ٹکر اتنی شدید تھی کہ موٹر سائیکل سوار سوربھ اور آکاش کوری کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ وہیں دوسرا بائک سوار شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ زخمی نوجوان کو علاج کے لیے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande