جموں, 29 اگست (ہ س)جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع راجوری میں تربیت کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے ایک فوجی جوان کرن کمار شہید ہوگئے۔ جمعہ کے روز ان کے آبائی گاؤں میں فوجی اور سرکاری اعزاز کے ساتھ ان کی آخری رسومات ادا کی گئیں۔اطلاعات کے مطابق کرن کمار سرول کیمپ، کیری میں تربیت حاصل کر رہے تھے کہ اچانک حرکتِ قلب بند ہونے سے ان کی موت واقع ہوگئی۔
شہید کی آخری رسومات آج صبح ادا کی گئیں جن میں مقامی افراد، لواحقین، فوجی اہلکار اور سول انتظامیہ کے افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
فوجی افسران نے خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ رائفل مین کرن کمار کی لگن اور خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، اور قوم اس دکھ کی گھڑی میں سوگوار خاندان کے ساتھ کھڑی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد اصغر