گوکل پوری میں انکاونٹر کے بعد قتل کی کوشش کے دو ملزم گرفتار
نئی دہلی، 29 اگست (ہ س)۔ دہلی کے شمال مشرقی ضلع کی گوکل پوری پولیس نے انکاونٹر کے بعد قتل کی کوشش کے ایک معاملے میں مفرور دو بدمعاشوں کو گرفتار کیا ہے۔ اس دوران ایک ملزم کی پیر میں گولی لگی، جبکہ ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ پولیس نے موقع سے دو پ
2 attempt to murder arrested after encounter in Gokulpuri


نئی دہلی، 29 اگست (ہ س)۔ دہلی کے شمال مشرقی ضلع کی گوکل پوری پولیس نے انکاونٹر کے بعد قتل کی کوشش کے ایک معاملے میں مفرور دو بدمعاشوں کو گرفتار کیا ہے۔ اس دوران ایک ملزم کی پیر میں گولی لگی، جبکہ ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ پولیس نے موقع سے دو پستول، ایک زندہ کارتوس اور ایک موٹر سائیکل برآمد کر لی ہے۔

شمال مشرقی ضلع کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس آشیش مشرا نے بتایا کہ 20 اگست کو چمن پارک علاقے کے اندرا وہار میں دو بدمعاشوں نے محمد نظام نامی نوجوان پر گولی چلائی تھی۔ اس معاملے میں گوکل پوری تھانے میں قتل کی کوشش اور آرمس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ دونوں ملزمان واردات کے بعد سے فرار تھے۔

انہوں نے بتایا کہ 28 اگست کی رات گشت کے دوران کانسٹیبل راہل اور منیش نے موٹر سائیکل پر سوار دو مشتبہ افراد کو روکنے کی کوشش کی۔ ایک ملزم پیچھا کرنے کے بعد فرار ہو گیا، لیکن پولیس نے فیضان (22) کو پکڑ لیا۔ اس کے پاس سے ایک پستول اور موٹرسائیکل برآمد ہوئی۔

فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش میں پولیس ٹیم نے صبح ساڑھے چار بجے کے قریب جوہری پور ڈبل پلیا علاقے میں چھاپہ مارا۔ اس دوران ملزم سیکول (23) نے پولیس پر فائرنگ کردی۔ کانسٹیبل روہت کو دھکیل کر زخمی کرنے کے بعد اس نے دوبارہ گولی چلائی۔ پولیس نے اپنے دفاع میں جوابی کارروائی کی جس میں سیکول کو ٹانگ میں گولی لگی۔اسے پکڑ لیا گیا۔ فائرنگ میں زخمی ہونے والے ملزم سیکول اور ہاتھ پر زخمی ہونے والے کانسٹیبل روہت کو علاج کے لیے جی ٹی بی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ فارنسک ٹیم نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور شواہد اکٹھے کئے۔

تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ فیضان تین مقدمات میں ملوث ہے جن میں سے دو کا تعلق فائرنگ سے ہے۔ جبکہ سیکول کے خلاف چھ فوجداری مقدمات درج ہیں جن میں سے چار فائرنگ کے واقعات سے متعلق ہیں۔ پوچھ گچھ کے دوران دونوں بدمعاشوں نے اعتراف کیا کہ شکایت کنندہ محمد نظام کے ساتھ ان کا پرانا تنازعہ تھا جس کی وجہ سے انہوں نے فائرنگ کی تھی۔ پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف قتل کی کوشش، اسلحہ ایکٹ اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ اس کے ساتھ ان کے مجرمانہ نیٹ ورک اور پرانے کیسز کی بھی تفتیش کی جا رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande