بیتیامیں دیسی شراب کے ساتھ تین گرفتار
بیتیا، 30 اگست (ہ س)۔بیتیا پولیس ضلع کے لوریا تھانہ کے علاقے کے سیسونیا سے خفیہ اطلاع پر 45 لیٹر دیسی شراب کے ساتھ تین تاجروں کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان میں للن ساہ ساکن سسوانیا شکلا ٹولہ، گرج کمار اور کرن کمار ساکن ڈھنگڑ ٹولی شامل ہیں۔ ایس ایچ او
Three arrested with country liquor in Bettiah


بیتیا، 30 اگست (ہ س)۔بیتیا پولیس ضلع کے لوریا تھانہ کے علاقے کے سیسونیا سے خفیہ اطلاع پر 45 لیٹر دیسی شراب کے ساتھ تین تاجروں کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان میں للن ساہ ساکن سسوانیا شکلا ٹولہ، گرج کمار اور کرن کمار ساکن ڈھنگڑ ٹولی شامل ہیں۔

ایس ایچ او رمیش کمار شرما نے بتایا کہ ایکسائز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے اور تینوں کو عدالتی تحویل میں بیتیا بھیج دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی شراب کے خلاف مہم جاری رہے گی اور کسی کو بخشا نہیں جائے گا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande