نئی دہلی، 27 اگست (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز ماتا ویشنو دیوی مندر کے راستے میں مٹی کے تودے گرنے سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم نے ایک ایکس پوسٹ میں کہا، شری ماتا ویشنو دیوی شرائن روڈ پر لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے جانوں کا نقصان افسوسناک ہے۔ میری تعزیت سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہے۔ زخمیوں کی جلد از جلد صحت یابی ہو، انتظامیہ تمام متاثرہ لوگوں کی مدد کر رہی ہے۔ میں ہر ایک کی حفاظت اور خیریت کے لیے دعا گو ہوں۔
جموں و کشمیر کے کٹرا میں وشنو دیوی مندر کے قریب منگل کو شدید بارش کی وجہ سے مٹی کے تودے گرنے سے 32 لوگوں کی موت ہو گئی۔ یہ لینڈ سلائیڈنگ وشنو دیوی مندر کے راستے پر واقع ادھکواری غار مندر میں اندرا پرستھ بھوجنالیہ کے قریب ہوئی۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی