حکومت نے آکاش ترپاٹھی کو سولر انرجی کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ کا منیجنگ ڈائریکٹر مقرر کیا
نئی دہلی، 27 اگست (ہ س)۔ مرکزی حکومت نے آکاش ترپاٹھی کو پبلک سیکٹر کمپنی سولر انرجی کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ کا منیجنگ ڈائریکٹر مقرر کیا ہے۔ بدھ کو جاری کردہ ایک بیان میں، ایس ای سی آئی نے کہا کہ کابینہ کی تقرری کمیٹی (اے سی سی) نے 1998 بیچ کے انڈی
سولر انرجی کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ


نئی دہلی، 27 اگست (ہ س)۔ مرکزی حکومت نے آکاش ترپاٹھی کو پبلک سیکٹر کمپنی سولر انرجی کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ کا منیجنگ ڈائریکٹر مقرر کیا ہے۔ بدھ کو جاری کردہ ایک بیان میں، ایس ای سی آئی نے کہا کہ کابینہ کی تقرری کمیٹی (اے سی سی) نے 1998 بیچ کے انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس (آئی اے ایس) افسر ترپاٹھی کی حکومت ہند میں ایڈیشنل سیکرٹری کے عہدے اور تنخواہ پر تقرری کی منظوری دے دی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے، ’’آئی اے ایس آکاش ترپاٹھی کو ایم ڈی مقرر کیا گیا ہے، جب کہ سنتوش سارنگی چیئرمین رہیں گے۔‘‘ اس کے ساتھ، سولر انرجی کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ کی قیادت کا ڈھانچہ اب رسمی ہو گیا ہے۔ نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت کے سکریٹری آئی اے ایس سنتوش سارنگی چیئرمین کے طور پر برقرار رہیں گے۔

سنتوش سارنگی نے ایک بیان میں کہا، ترپاٹھی کی تقرری بڑے پیمانے پر عمل درآمد، بہتر ادارہ جاتی تال میل اور ابھرتی ہوئی ترجیحات جیسے گرین ہائیڈروجن، توانائی ذخیرہ کرنے اور سبز توانائی کے منصوبوں کے نفاذ کے لیے سرشار قیادت فراہم کرے گی۔ SECI نے کہا کہ ہم آکاش ترپاٹھی، 1998 بیچ کے مدھیہ پردیش کیڈر کے آئی اے ایس افیسر کا نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت کے تحت سولر انرجی کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ کے نئے منیجنگ ڈائریکٹر کے طور پر خیرمقدم کرتے ہوئے خوش ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande