جوئے کی ایپس پر پابندی کی درخواست پر غور کرنے سے ہائی کورٹ کا انکار
نئی دہلی، 27 اگست (ہ س)۔ دہلی ہائی کورٹ نے جوا اور سٹے بازی کو فروغ دینے والے موبائل ایپس پر پابندی لگانے کی درخواست پر سماعت کرنے سے انکار کر دیا۔ چیف جسٹس ڈی کے اپادھیائے کی بنچ نے عرضی گزار کو اس مسئلہ پر مناسب اتھارٹی سے نمائندگی کرنے کی اجازت دی
جوئے کی ایپس پر پابندی کی درخواست پر غور کرنے سے ہائی کورٹ کا انکار


نئی دہلی، 27 اگست (ہ س)۔ دہلی ہائی کورٹ نے جوا اور سٹے بازی کو فروغ دینے والے موبائل ایپس پر پابندی لگانے کی درخواست پر سماعت کرنے سے انکار کر دیا۔ چیف جسٹس ڈی کے اپادھیائے کی بنچ نے عرضی گزار کو اس مسئلہ پر مناسب اتھارٹی سے نمائندگی کرنے کی اجازت دی۔

سماعت کے دوران درخواست گزار کی جانب سے پیش ہونے والے وکیل نے آن لائن گیمز کو ریگولیٹ کرنے والے حال ہی میں متعارف کرائے گئے قانون کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس قانون میں جوئے اور سٹے بازی جیسے معاملات سے مناسب طریقے سے نمٹنے کا کوئی بندوبست نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیا قانون صرف پیسوں کے کھیل تک محدود ہے جبکہ درخواست میں آن لائن سٹے بازی اور جوئے پر پابندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ نیا قانون سٹے بازی اور جوئے پر خاموش ہے۔ انہوں نے کہا کہ گوگل اور ایپل سٹور سے آن لائن سٹے بازی اور جوا کھیلا جا رہا ہے۔

سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ آپ پہلے اپنی بات مجاز اتھارٹی کے سامنے رکھیں اور کہیں کہ نیا قانون بھی آن لائن سٹے بازی اور جوئے پر روک نہیں لگا سکے گا۔ پھر عدالت نے کہا کہ اتھارٹی کچھ نہیں کرتی تو دیکھ لیں گے۔ پھر درخواست گزار نے کہا کہ اس نے اپریل کے مہینے میں مجاز اتھارٹی کو نمائندگی دی تھی لیکن کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ اس کے بعد عدالت نے کہا کہ چونکہ نیا قانون آیا ہے، آپ ایک بار پھر مجاز اتھارٹی کو نمائندگی دیں۔ مجاز اتھارٹی اس کا جواب دے گی اور جلد اس پر کارروائی کرے گی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande