اتر پردیش کے بلند شہر میں خوفناک سڑک حادثہ، 8 افراد ہلاک
وزیر اعلیٰ نے سڑک حادثہ کا لیا نوٹس، افسران کو دی ہدایات لکھنؤ، 25 اگست (ہ س)۔ اتر پردیش کے بلند شہر میں ایک بڑا سڑک حادثہ پیش آیا ہے۔ اس حادثے میں 8 لوگوں کی موت ہو گئی ہے اور متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے بلند شہر می
حادثہ


وزیر اعلیٰ نے سڑک حادثہ کا لیا نوٹس، افسران کو دی ہدایات

لکھنؤ، 25 اگست (ہ س)۔ اتر پردیش کے بلند شہر میں ایک بڑا سڑک حادثہ پیش آیا ہے۔ اس حادثے میں 8 لوگوں کی موت ہو گئی ہے اور متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے بلند شہر میں سڑک حادثہ کا نوٹس لیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے جاں بحق افراد کے سوگوار خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

ایک کنٹینر نے عقیدت مندوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی کو ٹکر مار دی۔ حادثے میں 8 عقیدت مندوں کی موت ہو گئی۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایک بچہ اور دو خواتین شامل ہیں۔ تقریباً 40 عقیدت مند زخمی بتائے جاتے ہیں۔ 10 شدید زخمیوں کو علی گڑھ ہائر سنٹر ریفر کیا گیا ہے۔ 10 لوگوں کو ضلع اسپتال ریفر کیا گیا۔ 23 لوگوں کو کیلاش اسپتال خورجہ بھیجا گیا ہے۔

یہ عقیدت مند کاس گنج سے راجستھان جا رہے تھے تاکہ گوگاجی کے درشن کر سکیں۔ یہ حادثہ ارنیا علاقے میں نیشنل ہائی وے 34 کے قریب پیش آیا۔ ضلع مجسٹریٹ اور پولیس سپرنٹنڈنٹ سمیت دیگر حکام موقع پر موجود ہیں۔

وزیر اعلیٰ نے زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال بھیجا اور ضلعی انتظامیہ کے حکام کو ان کا مناسب علاج فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ اس کے ساتھ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande