نئی دہلی، 25 اگست (ہ س)۔ دہلی میٹرو میں سفر کرنے والوں کو اب زیادہ کرایہ ادا کرنا پڑے گا۔ دہلی میٹرو کے کرایہ میں پیر سے نظر ثانی کی گئی ہے۔
دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی) کے مطابق اس بار کرایہ میں معمولی اضافہ کیا گیا ہے۔ طے شدہ فاصلے کے لحاظ سے کرایہ 1 سے 4 روپے تک بڑھ گیا ہے۔ دوسری جانب ایئرپورٹ ایکسپریس لائن پر زیادہ سے زیادہ 5 رویہ کا اضافہ ہوا ہے۔
ڈی ایم آر سی حکام کا کہنا ہے کہ بڑھا ہوا کرایہ فاصلے کے حساب سے لاگو ہوگا۔ کرایہ پر نظر ثانی کرتے ہوئے اس بات کا خیال رکھا گیا ہے کہ مسافروں پر کوئی اضافی بوجھ نہ پڑے۔
کرایہ پر نظر ثانی کے بعد، دہلی میٹرو کا کم از کم کرایہ اب 11 روپے ہے، جب کہ زیادہ سے زیادہ کرایہ 64 روپے مقرر کیا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل ڈی ایم آر سی نے چوتھی کرایہ طے کرنے والی کمیٹی کی سفارشات کی بنیاد پر 2017 میں اپنے کرایوں میں آخری بار نظر ثانی کی تھی۔ 24 اگست تک کم از کم کرایہ 10 روپے اور زیادہ سے زیادہ 60 روپے تھا۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی