ایل جی کے آمرانہ فرمان کے خلاف ضلع عدالتوں میں ہڑتال، پیر کو وکلاءکا احتجاج: سوربھ بھاردواج
نئی دہلی، 24 اگست(ہ س )۔ دہلی کے نائب گورنر کی جانب سے پولیس کو تھانے میں بیٹھ کر ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے گواہی دینے کے حکم کے خلاف احتجاج مزید تیز ہوتا جا رہا ہے۔ عام آدمی پارٹی کے دہلی پردیش کنوینر سوربھ بھاردواج نے کہا کہ اس حکم کے خلاف دہلی کی
ایل جی کے آمرانہ فرمان کے خلاف ضلع عدالتوں میں ہڑتال، پیر کو وکلاءکا احتجاج: سوربھ بھاردواج


نئی دہلی، 24 اگست(ہ س )۔

دہلی کے نائب گورنر کی جانب سے پولیس کو تھانے میں بیٹھ کر ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے گواہی دینے کے حکم کے خلاف احتجاج مزید تیز ہوتا جا رہا ہے۔ عام آدمی پارٹی کے دہلی پردیش کنوینر سوربھ بھاردواج نے کہا کہ اس حکم کے خلاف دہلی کی تمام ضلع عدالتوں میں ہڑتال جاری ہے لیکن ایل جی صاحب وکلاءکی بات سننے کے لیے تیار ہی نہیں ہیں۔ اب اگر پولیس تھانوں سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے گواہی دے گی تو وکلاءنہ تو ریکارڈ دکھا کر سوال کر سکیں گے اور نہ ہی پولیس کی گواہی کی سچائی کو پرکھ سکیں گے۔ ایسے میں پولیس کی جرح (Cross Examination) کیسے ممکن ہوگی؟ عام آدمی پارٹی کے دہلی پردیش کنوینر سوربھ بھاردواج نے اتوار کو دہلی میں وکلاءکی ہڑتال پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دو دنوں سے دہلی کی تمام ضلع عدالتوں میں وکلاءکی ہڑتال جاری ہے۔ دہلی کے نائب گورنر وی کے سکسینہ وکلاءکی بات سننے کے خواہشمند نہیں ہیں۔ انہوں نے 13 اگست کو ایک بالکل بے تُکا اور تُغلقی فرمان جاری کیا، جس کے تحت پولیس افسران تھانوں میں بیٹھ کر ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے عدالت میں گواہی دے سکتے ہیں۔سوربھ بھاردواج نے کہا کہ کوئی بھی شخص جو قانون کی سمجھ رکھتا ہے، یہ کہے گا کہ یہ کیسے ممکن ہے؟ اگر پولیس کا تفتیشی افسر (Investigating Officer) یا کوئی پولیس اہلکار تھانے میں بیٹھ کر گواہی دے گا تو یہ جھوٹی گواہی کو فروغ دینے کے مترادف ہے۔ اس صورت میں پولیس کی جرح ہی ممکن نہیں ہوگی۔ وکلاءنہ تو ریکارڈ دکھا کر سوال پوچھ سکیں گے اور نہ ہی پولیس کی گواہی کی سچائی کو پرکھ سکیں گے کیونکہ وہ دوسری جگہ بیٹھا ہوگا۔سوربھ بھاردواج نے کہا کہ یہ مکمل طور پر ہٹلر شاہی ہے۔ دہلی کے وکلاءاس وقت نائب گورنر سے سخت ناراض ہیں۔ 25 اگست کو دہلی کی تمام ضلع عدالتوں کے باہر احتجاجی مظاہرے ہوں گے اور نائب گورنر کی رہائش گاہ کا گھیرا¶ بھی کیا جائے گا۔سوربھ بھاردواج نے ایکس پر کہا کہ گزشتہ دو دنوں سے دہلی کی تمام ضلع عدالتوں میں وکلاءکی ہڑتال جاری ہے۔ دہلی کے نائب گورنر وکلاءکی بات سننے کو تیار نہیں ہیں۔ انہوں نے ایک انوکھا آمرانہ فرمان جاری کر دیا ہے کہ اب پولیس تھانوں سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے گواہی دے گی! ایسے میں پولیس کی جرح کیسے ممکن ہوگی؟ پیر کو کئی مقامات پر وکلاءاحتجاج کریں گے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande