نئی دہلی، 24 اگست(ہ س )۔
عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ نے بدعنوانی کے معاملے میں وزیراعظم اور وزرائے اعلیٰ کو ہٹانے والے بل پر مودی سرکار کو سخت نشانے پر لیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کا یہ قانون بدعنوانی کے خلاف نہیں بلکہ اپوزیشن رہنماں کو جھوٹے مقدمات میں جیل بھیجنے، خرید و فروخت کر کے حکومتیں گرانے اور ان کی پارٹی کو ختم کرنے کے لیے لایا جا رہا ہے۔ مودی اور بدعنوانوں کی محبت لیلا-مجنوں، ہیر-رانجھا اور رومیو-جولیٹ کی طرح پوری دنیا میں مشہور ہے۔ مرکزی حکومت کی جانب سے اس بل کے لیے بنائی جا رہی جے پی سی میں عام آدمی پارٹی شامل نہیں ہوگی۔عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ نے بدعنوانی کے معاملے میں وزیراعظم اور وزرائے اعلیٰ کو ہٹانے والے بل پر اتوار کو کہا کہ مرکزی حکومت ایک غیر آئینی اور غیر جمہوری بل لا رہی ہے۔ اس بل کا مقصد حکومتوں کو گرانا، توڑنا، خرید و فروخت کرنا، اپوزیشن رہنماوں کو جھوٹے مقدمات میں پھنسا کر جیل میں ڈالنا اور ان سے استعفیٰ لینا ہے۔ یہ بل جمہوریت کو ختم کرنے کے ارادے سے لایا جا رہا ہے۔ اسی لیے آپ اور اروند کیجریوال نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم حکومت کی بنائی گئی جے پی سی (مشترکہ پارلیمانی کمیٹی) میں شامل نہیں ہوں گے۔سنجے سنگھ نے انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ صاف سمجھ لیجیے کہ یہ بل بدعنوانی کے خلاف نہیں ہے، کیونکہ بی جے پی کا بدعنوانوں سے ویسا ہی عشق ہے جیسا رانجھا کا ہیر سے، لیلا کا مجنوں سے یا رومیو کا جولیٹ سے تھا۔ بی جے پی اور مودی جی کو بدعنوانوں سے محبت ہے۔ اجیت پوار، نرائن رانے، چھگن بھوجبل، حسن مشرف، جی جناردن ریڈی، بی ایس یدی یورپا، شاردا-ناردا گھوٹالے کے مکل رائے، شبھندو ادھیکاری، ہمنتا بسوا شرما ، یہ سارے بدعنوان آج کس پارٹی میں ہیں عوام سب جانتی ہے؟ سنجے سنگھ نے کہا کہ وزیراعظم مودی کھلے عام سینہ ٹھونک کر ملک کی ہزاروں،لاکھوں کروڑ کی جائیدادیں اپنے دوست اڈانی کو سونپ رہے ہیں۔ یہ کیسا بدعنوانی مخالف رویہ ہے؟ ان کی بات پر کون یقین کرے گا کہ یہ بل بدعنوانی کے خلاف ہے؟ ان کی پارٹی تو گائے کاٹنے والی کمپنیوں سے چندہ لیتی ہیں۔ تو یہ قانون بدعنوانی کے خلاف نہیں بلکہ جماعتوں کو ختم کرنے، اراکین اسمبلی کی خرید و فروخت کرنے، حکومتیں گرانے اور اپوزیشن کو جیل میں ڈالنے کے لیے لایا جا رہا ہے۔ اسی لیے عام آدمی پارٹی اور کیجریوال نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم اس جے پی سی میں حصہ نہیں لیں گے۔سنجے سنگھ نے ایکس پر کہا کہ بدعنوانوں کے سردار بدعنوانی کے خلاف بل کیسے لا سکتے ہیں؟رہنماوں کو فرضی معاملات میں پھنسانا اور جیل میں ڈالنا، حکومتوں کو گرانا ، یہی اس بل کا مقصد ہے۔ اسی لیے اروند کیجریوال اور عام آدمی پارٹی نے جے پی سی میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Md Owais Owais