سی بی آئی سی نے ممبئی، تھانے سمیت مہاراشٹر کے کئی اضلاع کے لیے جی ایس ٹی آر3-بی کی آخری تاریخ میں 27 اگست تک توسیع کی
نئی دہلی، 21 اگست (ہ س)۔ سنٹرل بورڈ انڈائریکٹ ٹیکس اینڈ کسٹمز (سی بی آئی سی) نے ممبئی، تھانے، رائے گڑھ اور مہاراشٹر کے کچھ حصوں میں جولائی کے لیے جی ایس ٹی آر3-بی ریٹرن داخل کرنے کی آخری تاریخ میں27 اگست 2025 تک توسیع کر دی ہے۔ اس سے پہلے یہ 20 اگست
CBIC extends GSTR-3B deadline till Aug 27 including Mumbai, Thane


نئی دہلی، 21 اگست (ہ س)۔ سنٹرل بورڈ انڈائریکٹ ٹیکس اینڈ کسٹمز (سی بی آئی سی) نے ممبئی، تھانے، رائے گڑھ اور مہاراشٹر کے کچھ حصوں میں جولائی کے لیے جی ایس ٹی آر3-بی ریٹرن داخل کرنے کی آخری تاریخ میں27 اگست 2025 تک توسیع کر دی ہے۔ اس سے پہلے یہ 20 اگست تھی۔

وزارت خزانہ نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا کہ سی بی آئی سی نے نوٹیفکیشن نمبر 12/2025-مرکزی ٹیکس مورخہ 20 اگست 2025 جاری کیا ہے، جس کے تحت جولائی 2025 کے لیے فارم جی ایس ٹی آر3-بی داخل کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے۔ اس سے پہلے اس کی آخری تاریخ 20 اگست تھی۔ ممبئی کے علاقے کے کچھ حصوں میں مسلسل بارش اور زندگی میں خلل کے پیش نظر، بورڈ نے ان رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان کے لیے فائل کرنے کی آخری تاریخ 27 اگست 2025 تک بڑھا دی ہے جن کے کاروبار کا مرکزی مقام درج ذیل اضلاع میں واقع ہے۔ ان میں ممبئی سٹی، ممبئی مضافاتی، تھانے، رائے گڑھ اور پالگھر شامل ہیں۔

بالواسطہ ٹیکس اورمحصولات کے مرکزی بورڈ نے ایک نوٹیفکیشن میں کہا کہ مذکورہ اضلاع کے ٹیکس دہندگان کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ جی ایس ٹی آر3-بی فائل کرنے میں راحت سے استفادہ کریں اور لیٹ فیس اور جرمانے سے بچنے کے لیے توسیع شدہ آخری تاریخ کے اندر اپنے ریٹرن فائل کریں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande