اژدہا سانپ نکلنے پر مچی کھلبلی ، محکمہ جنگلات کی ٹیم نے بحفاظت پکڑا
مرزا پور، 20 اگست (ہ س)۔ چیلہ تھانہ علاقہ کے شری پٹی گاوں میں منگل کی رات اس وقت افراتفری مچ گئی جب 15 فٹ لمبا اژدہا سانپ اچانک ایک گھر میں گھس گیا۔ میوا لال پرجاپتی کے گھر والے اژدہاسانپ(اجگر) کو اپنے گھر میں دیکھ کر حیران رہ گئے۔ شورو غل مچتے ہی پو
Stir due to giant python, forest department team rescued


مرزا پور، 20 اگست (ہ س)۔ چیلہ تھانہ علاقہ کے شری پٹی گاوں میں منگل کی رات اس وقت افراتفری مچ گئی جب 15 فٹ لمبا اژدہا سانپ اچانک ایک گھر میں گھس گیا۔ میوا لال پرجاپتی کے گھر والے اژدہاسانپ(اجگر) کو اپنے گھر میں دیکھ کر حیران رہ گئے۔ شورو غل مچتے ہی پورے گاوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کچھ ہی دیر میں گاوں والوں کی بھیڑ جمع ہو گئی۔

گاوں والوں نے فوری طور پر پولیس اور محکمہ جنگلات کو اطلاع دی۔ محکمہ جنگلات کی ٹیم ڈائل 112 پولیس کے ساتھ موقع پر پہنچ گئی۔ فاریسٹ انسپکٹر منوج کمار، آلوک پٹیل، سنجیو سنگھ، سنیل کمار اور ویریندر یادو نے تقریباً آدھے گھنٹے کی محنت کے بعد اژہے کو بحفاظت پکڑ لیا۔

ریسکیو آپریشن کے دوران اچانک اجگر نے حملہ کر دیا، جس میں فاریسٹ ورکر وریندر یادو معمولی زخمی ہو گئے۔ انہیں علاج کے لیے مرزا پور کے ڈویژنل اسپتال لے جایا گیا۔فاریسٹ انسپکٹر منوج کمار نے بتایا کہ گنگا میں حالیہ سیلاب کی وجہ سے یہ اژہا سانپ گاوں میں داخل ہو گیا۔ کامیاب ریسکیو کے بعد اسے بحفاظت جنگل میں چھوڑ دیا گیا۔گاوں والوں نے راحت کی سانس لی اور محکمہ جنگلات کی فوری کارروائی کو سراہا۔

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande