نئی دہلی،20اگست(ہ س)۔آل انڈیا جمعیة القریش (رجسٹرڈ)کے صدر سراج الدین قریشی نے پریس کا نفرنس میں کہاکہ پچھلے کافی وقت سے قریش برادری کے وہ لوگ جو گوشت کاروباری ہیں، وہ کافی زیادہ پریشان ہیں،لہذاانہیںمختلف طرح سے ٹارچرکیاجارہا ہے ، جو کہ افسوس اور تشویش کی بات ہے،جبکہ یہ کمیونٹی بھی دیگر برادری کی طرح ٹیکس وغیرہ سب کچھ دیتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہم واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ گوشت کاروباری صرف قریش برادری یا مسلم ہی نہیںہوتے ہیں،بلکہ اس سے دیگرکمیونٹی کے لوگ بھی کافی بڑی تعدادمیں وابستہ ہیں ،مگر صرف قریش برادریوں کو ٹارگیٹ پر لیا جاتا ہے ۔موصوف آج یہاں ایک پریس کا نفرنس سے خطاب کررہے تھے۔
سراج قریشی نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ جب مہاراشٹر میں گوشت کاروباری ہرٹال پر تھے ، تب ہماری ٹیم نے نائب وزیر اعلی اجیت دادا پوار سے ملاقات کی ، تو انہوں نے گوشت کاروباریوں کی حمایت میں فرمان جاری کیاتھا،جس کیلئے ہم انکا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔انہوں نے بتایاکہ سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی کے دور ، میں نے راجیہ سبھا میںبیان دیا تھاوہ آج بھی ریکارڈ ہے کہ گوشت کاروباری کبھی بھی گائے کی ذبیحہ نہیں کرتے ہیں ، مگر انہیں مستقل بدنام کیاجاتارہاہے، ہم شروع سے لیکر اب تک گائے کے ذبیحہ کے خلاف ہیں ، کیو نکہ ہم بھی دیگر مذہب کے جذبات کا احترام کرتے ہیں ۔انہوں نے مزید کہاکہ پچھلے کافی وقت سے ہندوستان میںشرپسند عناصر کے حوصلے کافی بلند ہیں اور مسلسل گوشت کاروباریوں کو پریشان کیا تا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ گوشت کاروباری قریب 2لاکھ کروڑ روپئے کا سالانہ کاروبارکرتے ہیں اور قریب 2کروڑ لوگ اس میں شامل ہیں ۔ سراج قریشی نے یہ بھی کہاکہ ہم جلد ہی وزیر اعظم ودیگر اعلی قیادت سے گوشت کاروباریوںکے مسائل کے سلسلے میں ملاقات کریں گے ۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ جمعیة القریش 100سالہ پرانی تنظیم ہے ، لہذاہماری تنظیم کی بدولت قریش تاجروں کے کافی مسائل حل ہوئے ہیں اور ہم آگے بھی مسئلے حل کر نے کیلئے کوشاں ہیں ۔ جمعیة القریش کے سیکریٹری جنرل عبد المجید قریشی نے بتایا کہ ہماری ٹیم نے گوشت برادریوں کے مسائل کے سلسلے میںمہاراشٹر میں نائب وزیر اعلی اجیت دادا پوار سے ملاقات کی تھی ، جسکے بعد انہوں نے ہمارے 70فیصد سے زائدمسئلوں کو حل کیا ،جس کیلئے ہم شکریہ ادا کرتے ہیں ،لہذاہم مطالبہ کرتے ہیں کہ جو ایسے شر پسند عناصر یا ایسی غیر سرکاری تنظیمیں ہیں جو گوشت تاجروں یا کسانوں کوپریشان کرتے ہیں ، ان پر کارروائی کی جائے۔ اس دوران محمد شفیق قریشی ، محمد اقبال قریشی ، محمد نعیم الدین قریشی، محمد عاقل قریشی ودیگر جمعیة القریش کے کارکنان موجود تھے ۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Md Owais Owais