مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں جنتر منتر پر ہونے والے مظاہرے میں شرکت کی مشترکہ اپیل
نئی دہلی،20اگست(ہ س)۔ بھارت کے ممتاز مذہبی، سماجی اور ملی رہنماو¿ں نے غزہ کے بحران پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایک مشترکہ بیان جاری کیا ہے جس میں عوام الناس سے 22 اگست 2025 (جمعہ) کو سہ پہر 3:00 بجے جنتر منتر پر منعقد ہونے والے پرامن مظاہرے میں ب
مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں جنتر منتر پر ہونے والے مظاہرے میں شرکت کی مشترکہ اپیل


نئی دہلی،20اگست(ہ س)۔ بھارت کے ممتاز مذہبی، سماجی اور ملی رہنماو¿ں نے غزہ کے بحران پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایک مشترکہ بیان جاری کیا ہے جس میں عوام الناس سے 22 اگست 2025 (جمعہ) کو سہ پہر 3:00 بجے جنتر منتر پر منعقد ہونے والے پرامن مظاہرے میں بڑے پیمانے پر شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔ یہ مظاہرہ فلسطین کے عوام کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لیے ہوگا، جو مسلسل ظلم، نسل کشی اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا سامنا کر رہے ہیں۔ حالیہ دنوں میں اسرائیلی جارحیت میں مزید شدت آئی ہے جس کے نتیجے میں ہزاروں بے گناہ مرد، خواتین اور بچے شہید ہوچکے ہیں۔ ایسے نازک اور حساس موقع پر ہماری دینی ، انسانی اور ملی ذمہ داری ہے کہ ان مظلوم فلسطینیوں کے حق میں صدائے احتجاج بلند کریں اور عالمی ضمیر کو جھنجھوڑیں۔

اس موقع پر ملی رہنماو¿ں نے زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے اس احتجاج میں شرکت کی پ±ر زور اپیل کی ہیں، احتجاج میں مختلف مکاتب فکر ، ملی ، سماجی اور انسانی حقوق کے علمبردار افراد اور تنظیمں شریک ہوں گی۔ اس احتجاج میں شرکت سے نہ صرف فلسطینیوں کے ساتھ ہماری یکجہتی کا اظہار ہوگا بلکہ یہ شرکت عالمی برادری کو امن ، انصاف، اتحاد اور بھائی چارے کا ایک مضبوط پیغام بھی دے گی۔

اپیل کنندگان :مولانا ارشد مدنی،صدر جمیعت العلماءہند۔ مولانا خالد سیف اللہ رحمانی،صدر، آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ۔سید سعادت اللہ حسینی،امیر، جماعت اسلامی ہند۔

مولانا علی اصغر امام مہدی،امیر، مرکزی جمیعت اہل حدیث۔مولانا حکیم الدین قاسمی،جنرل سیکریٹری، جمیعت العلماءہند۔ مولانا احمد ولی فیصل رحمانی،امیر شریعت، امارت شریعہ بہار، اڑیسہ، جھارکھنڈ ، مغربی بنگال۔ مفتی مکرم احمد، امام ، شاہی جامع مسجد ، فتحپوری۔مولانا عبیداللہ خان اعظمی، سابق ممبر پارلیمنٹ(راجیہ سبھا)۔ملک معتصم خان،نائب امیر، جماعت اسلامی ہند۔ ڈاکٹر محمد منظورعالم،جنرل سیکریٹری آل انڈیا ملی کونسل۔ڈاکٹر ظفر الاسلام خان،سابق چیئرمین ، دہلی اقلیتی کمیشن۔عبد الحفیظ، صدر، ایس آئی او آف انڈیا۔

مولانا محسن تقوی، معروف شیعہ خطیب و عالم دین۔ پروفیسراختر الواسع، سابق وائس چانسلر۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande