نئی دہلی، 20 اگست (ہ س)۔ دہلی کے دریا گنج تھانہ علاقے میں سدبھاونا پارک سے متصل شہر کی دیوار کے ساتھ بنی ایک عمارت اچانک منہدم ہو گئی۔ حادثے میں وہاں کام کرنے والے تین مزدوروں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت زبیر، گل ساگر اور توفیق کے نام سے ہوئی ہے۔اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو لوک نائک جئے پرکاش اسپتال بھیج دیا گیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ڈی ڈی ایم اے سمیت متعلقہ سول اداروں کو مطلع کر دیا گیا۔
اس وقت راحت اور بچاو¿ کا کام جاری ہے اور ملبے تلے کسی اور کے دبے ہونے کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حقائق کی جانچ کے بعد اس سلسلے میں قانونی کارروائی کی جائے گی۔ فائر بریگیڈ اور پولیس کے مطابق بدھ کی دوپہر 12.14 بجے اطلاع ملی کہ سدبھاونا پارک سے متصل شہر کی دیوار کے قریب ایک دو منزلہ مکان گر گیا ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈ کی تین گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔ پولیس نے آس پاس کے لوگوں کی مدد سے تین افراد کو ملبے سے نکال کر قریبی اسپتال میں داخل کرایا۔ جہاں ڈاکٹروں نے تینوں کو مردہ قرار دے دیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan